حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر نے عشرہ فاطمیہ اور ایّام ولادت حضرت فاطمہ زہراء(س) کے موقع پر عراق سےپیدل چل کرآنے والے قافلوں کی میزبانی اور پذیرائي کی خبر دی۔
حضرت فاطمہ زہراء(س) کی شہادت کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام میں ’’صدف نجابت‘‘ کے عنوان سے ایک خصوصی اجلاس اور حضرت زہراء(س) کے لئے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلام سے مشرف ہونے والی ایک جرمن خاتون نے بھی شرکت کی۔
رسول خدا(ص) کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہ زہراء(س) کی مظلومانہ شہادت کی رات اردو زبان خواتین کے لئے حرم امام رضا(ع) مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا، جس میں اردو زبان خواتین نے حضرت زہراء(س) کی مظلومیت پر اشک بہائے اور عزاداری کی۔
حضرت فاطمہ زہراء(س) کے ایّام شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر پر نصب سبز پرچم اتار کر سوگ کی علامت کے طور پر سیاہ پرچم نصب کر دیا گیاہے۔