ضریح مطہر
-
دوغارون بارڈر پر لگائے جانے والے موکبِ امام رضا(ع) کی رپورٹ
ایّام عزاء چل رہے ہیں پورے ملک میں عزاداری کا ماحول ہے ، ایران کے سرحدی شہر تایباد پر واقع دوغارون بارڈرکے ذریعہ افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جا رہے ہیں، ان افراد کی پذیرائی کے لئے آستان قدس رضوی کی جانب سے دوغارون بارڈر پر موکبِ امام رضا(ع) لگایا گیا ہے۔
-
رضوی خادموں کے توسط سے حرم امام رضا(ع) پر پھولوں کی برسات
عطر و گلاب سے معطرہو کر رضوی خادمین نے پھولوں کے گلدستے حرم امام رضا(ع) پر نچھاور کئے ۔
-
حضرت امام موسیٰ کاظم(ع) کی شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) سیاہ پوش
باب الحوائج حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے صحنوں،ضریح مطہر اور گنبد مطہر کو مؤرخہ24 جنوری2025 بروز جمعہ سے سوگ کی علامت کے طور پر سیاہ پرچم اور بنرز نصب کر کے سیاہ پوش کیا گیا ،حرم رضوی کے گنبد مطہر کا پرچم سوموار تک سیاہ رہے گا۔
-
سوگ کی علامت کے طور پر حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر پر سیاہ پرچم نصب
حضرت فاطمہ زہراء(س) کے ایّام شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر پر نصب سبز پرچم اتار کر سوگ کی علامت کے طور پر سیاہ پرچم نصب کر دیا گیاہے۔
-
حضرت فاطمہ زہراء(س) کی شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا پرچم تبدیل
ایّام فاطمیہ کے آغاز اور حضرت فاطمہ زہراء (س) کی شہادت کی مناسبت سے سوگ کی علامت کے طور پر مؤرخہ 14 نومبر2024 بروز جمعرات کو حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا سبز پرچم اتار کر سیاہ پرچم نصب کر دیا گیا۔
-
حرم امام رضا(ع) کے غیرملکی زائرین سے گفتگو
سال کے 365دنوں میں جب بھی آپ کی نظر امام رضا(ع) کے گنبد مطہر اور نورانی بارگاہ پر پڑتی ہے توآپ کے جسم و روح دونوں کی حالت بہتر ہوجاتی ہے ،لیکن بہت سارے افراد ایسے بھی ہیں جو سال بھراپنی اپنی حاجات کو عقیدت و محبت کی زنبیل میں سنبھال کر رکھتے ہیں تاکہ ڈائریکٹ اپنی دعاؤں کو شرف قبولیت دلوا سکیں ، فرق نہیں کہ آپ کے کندھوں پر گناہوں کا بوجھ ہے یا با ایمان ہیں،مانگو گے تو وہ عطا کرے گا اور ڈھونڈو گے تو مل جائے گااور اگر اس کی مہربانیوں سے کنکٹ ہوگئے تو بقول آج کے نوجوانوں کے ان لمیٹڈاور وسیع بینڈ گیپ ملے گا۔