آستان نیوز نے 8 مختلف حصوں میں عالم اسلام کے چند معروف علمائے کرام اور دانشوروں کے انٹرویو کئے جن میں فقہاء کی نگھبان کونسل کے رکن آیت اللہ حسینی خراسانی،حجت الاسلام نصر رفیعی، ہندوستان کے معروف عالم دین سردار حسن، کردستان دھگلان کے امام جمعہ اور اہلسنت عالم دین عبد السلام محمدی اور چند دیگر علمائے کرام شامل ہیں ان علما اور دانشوروں نے باب الحوائج حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی حیات طبیہ کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی ہے
رسول خدا(ص) کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہ زہراء(س) کی مظلومانہ شہادت کی رات اردو زبان خواتین کے لئے حرم امام رضا(ع) مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا، جس میں اردو زبان خواتین نے حضرت زہراء(س) کی مظلومیت پر اشک بہائے اور عزاداری کی۔
حضرت فاطمہ زہراء(س) کے ایّام شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر پر نصب سبز پرچم اتار کر سوگ کی علامت کے طور پر سیاہ پرچم نصب کر دیا گیاہے۔