باب الحوائج حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے صحنوں،ضریح مطہر اور گنبد مطہر کو مؤرخہ24 جنوری2025 بروز جمعہ سے سوگ کی علامت کے طور پر سیاہ پرچم اور بنرز نصب کر کے سیاہ پوش کیا گیا ،حرم رضوی کے گنبد مطہر کا پرچم سوموار تک سیاہ رہے گا۔
حضرت فاطمہ زہراء(س) کے ایّام شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر پر نصب سبز پرچم اتار کر سوگ کی علامت کے طور پر سیاہ پرچم نصب کر دیا گیاہے۔
ایّام فاطمیہ کے آغاز اور حضرت فاطمہ زہراء (س) کی شہادت کی مناسبت سے سوگ کی علامت کے طور پر مؤرخہ 14 نومبر2024 بروز جمعرات کو حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا سبز پرچم اتار کر سیاہ پرچم نصب کر دیا گیا۔
جب بھی آنکھیں حرم امام رضا(ع) کے سنہری گنبد پر پڑتی ہیں تو عقیدت محبت کی علامت کے طور پر سر جھک جاتے ہیں اور بغیر کسی وجہ کے آنکھوں سے اشک بہنے لگ جاتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر کرمان میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعہ میں کثیر تعداد میں شہادتوں کے بعد حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کے حکم پر روضہ منورہ امام رضا علیہ السلام کے گنبد مطہرکاسبز پرچم اتار کر سوگ کی علامت کے طور پر سیاہ پرچم نصب کر دیا گیا۔