عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ غم و حزن کے ان ایّام میں آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سے عزاداری کے ۶ خصوصی پروگرامزجنہیں ۴۸۴ گھنٹوں کی صورت میں امام رضا(ع) کی نورانی بارگاہ کے غیرملکی زائرین کے لئے منعقد کیا جائے گا۔
اسی سلسلے میں امام حسین (ع) کے ۷۲ با وفا اصحاب سے متعلق حرم امام رضا(ع) کے صحن غدیر میں ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے جسے پورے محرم الحرام میں صبح سات بجے سے شام سات بجے تک منعقد کی جائے گا۔
خاص طور پر ان ایّام میں شہادت مظلومانہ حضرت علی اصغر(ع) کی مناسبت سے حسینی شیر خوار بچوں کے لئے بھی عزاداری کا انعقاد کیا جائے گا یہ خصوصی پروگرام محرم الحرام کے پہلے جمعہ المبارک کو حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالرحمۃ میں بوقت عصر چار بجے سے ۶ بجے تک ماؤں اور شیر خوار بچوں کی موجودگی میں منعقد کیا جائے گا۔
’’کاروان ‘‘ کے عنوان سے محرم الحرام کے پہلے عشرے میں منعقد ہونے والا ایک اور خصوصی پروگرام ؛جس کا انعقاد ہر روز صبح سات بجے سے شام سات بجے تک حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالرحمہ میں ہوگااس پروگرام میں مجلس و ماتم داری کے علاوہ سوال و جواب ہوں گے اور آخر میں متبرک تحائف سے بھی نوازا جائے گا۔
مندرجہ بالا پروگراموں کے علاوہ ہر روز نماز مغربین کے بعد حرم امام رضا(ع) کے صحن غدیر میں عزاداری کا اہتمام بھی کیا گیا ہے اور دس محرم الحرام کے دن نماز ظہرین سے پہلے مقتل خوانی کے روایتی مراسم بھی منعقد کئے جائے گے،یہ جملہ پروگرامز ہیں جنہیں محرم الحرام کے پہلے عشرے میں منعقد کئے جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ