حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ خدماتِ زائرین کی بدولت قیمتی سامان اورقیمتی اشیاء بطور امانت رکھنے کے ۲۰ دفاتر موجود ہیں جو چوبیس گھنٹے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے عقیدت مندوں کو خدمات فراہم کرتے ہیں اور خاص مواقع پر ان کی تعداد مزید بڑھا دی جاتی ہے ۔
محرم الحرام کے پہلے عشرے کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کی انتظامیہ کی جانب سے غیرملکی زائرین کے لئے عزاداری و مجالس کے متعدد پروگرامز منعقد کروانے کی بھرپور تیاری کی جا چکی ہے ۔
حوزہ علمیہ بحرین کے نمائندہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بالخصوص حرم امام رضا علیہ السلام سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی نے بین الاقوامی سطح پر شیعوں کو متعارف کروانے کے لئے اہم اقدامات انجام دیئے ہیں جن کے اثرات آج ہم عالم اسلام میں دیکھ رہے ہیں۔