حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی
-
آستان قدس رضوی کے علمی و مذہبی کارنامے عالم اسلام کے لئے باعث فخر ہیں؛آیت اللہ صدر
عراق کے معروف عالم دین آیت اللہ صدر نے آستان قدس رضوی کے مختلف شعبوں میں انجام دیئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کے علمی و ثقافتی کارنامے عالم اسلام کے لئے باعثِ فخر ہیں۔
-
ایران اور عراق کے عتبات عالیات کی انتطامیہ کے تجربات کے تبادلے سے زائرین کو دی جانے والی خدمات میں بہتری آئے گی؛ حجت السلام والمسلمین احمد مرو
حرم امام رضا(ع) کے متولی نے ایران و عراق کے عتبات عالیات اور مقدس مقامات کی انتظامیہ کے درمیان باہمی روابط کو مستحکم بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مقدس مقامات کی انتظامیہ کے تجربات کے تبادلے سے زائرین کو دی جانے والی خدمات کی مقدار اور معیار میں بہتری آئے گی۔
-
حرم امام رضا(ع) کے متولی کا سید حسن نصر اللہ کو تعزیتی پیغام
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے نام ایک تعزیتی پیغام بھیجا جس میں ان کی والدہ ماجدہ کی رحلت پر سید مقاومت اور باقی لواحقین کو تعزیت پیش کی۔
-
حجت الاسلام مروی؛
عصر حاضر کا انسان ایسے بیانئے کا پیاسا ہے جس سے حقیقی انصاف فراہم ہو
حرم امام رضا(ع) کے متولی نے اس بات کا ذکرکرتےہوئے کہ عدل و انصاف کے قیام کا مکمل اور مؤثر ترین نسخہ امام رضا(ع) اور اہلبیت(ع) کےفرامین اور کلام میں پیش کیا جا چکا ہے ،کہا کہ عصر حاضر کا انسان ایسے بیانئے اور نظرئے کا پیاسا ہے جس سے حقیقی انصاف فراہم ہو ۔
-
حرم امام رضا(ع) میں مرحوم آیت اللہ واعظ طبسی(رہ) کی اٹھویں برسی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
حرم امام رضا علیہ السلام کے سابقہ متولی مرحوم آیت اللہ واعظ طبسی(رہ)کی اٹھویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
-
حجت الاسلام مروی؛
ہمارا فرض بنتا ہے کہ حضرت امام علی رضا(ع) کے ساتھ لوگوں کا گہرا اور مضبوط تعلق قائم کریں
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے کہا کہ حرم امام رضا علیہ السلام کے تمام خادموں کایہ فرض بنتا ہے کہ وہ ایسی شرائط فراہم کریں جن سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے ساتھ لوگوں کا تعلق گہرا اور مضبوط ہو۔
-
جناب مصطفی فیضی آستان قدس رضوی کےنئے نائب متولی تعینات
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے جناب مصطفی فیضی کو آستان قدس رضوی کانائب متولی مقرر کر دیا۔
-
مبلغین کوتبلیغ دین کے سلسلے میں آئمہ اطہار(ع)کے طرز عمل کو اپنے لئے نمونہ قرار دینا چاہئے؛حجت الاسلام مروی
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مبلغین کو تبلیغ دین کے معاملے میں پیغمبر گرامی اسلام(ص) اور آئمہ اطہار(ع) کی سیرت اور طرز عمل کو اپنے لئے نمونہ قرار دینا چاہئے۔
-
حجت الاسلام مروی کا بیان؛
سفیروں اور ثقافتی مشیروں کوچاہیے کہ وہ امام رضا(ع) کے چاہنے والوں کو زیارتی سہولیات فراہم کریں
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے سفیروں اور ثقافتی مشیروں اور ترجمانوں کو چاہئے کہ وہ دنیا بھر میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے چاہنے والوں کو زیارت کے لئے سہولیات فراہم کریں۔
-
حجت الاسلام احمد مروی،
انسانی کمالات کے حصول کے لئے حضرات معصومین (ع)خدا کی عطا کردہ نعمتیں ہیں؛
حرم امام رضا(ع) کے متولی نےآئمہ معصومین علیہم السلام کو پوری انسانیت کے لئے انسانی اور روحانی کمالات حاصل کرنے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے انہیں خداوند متعال کی جانب سے عطا کردہ عظیم نعمتیں اور برکتیں قرار دیا۔