انسانی کمالات کے حصول کے لئے حضرات معصومین (ع)خدا کی عطا کردہ نعمتیں ہیں؛

حرم امام رضا(ع) کے متولی نےآئمہ معصومین علیہم السلام کو پوری انسانیت کے لئے انسانی اور روحانی کمالات حاصل کرنے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے انہیں خداوند متعال کی جانب سے عطا کردہ عظیم نعمتیں اور برکتیں قرار دیا۔

عتبه نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے تعاون سے مہر درخشان پراجیکٹ کے تحت ملک بھر سے ۱۵۰۰ معذور افراد پہلی بار حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس کی  زیارت سے مشرف ہوئے ،حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے ان زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام زائرین خصوصاً معذور افراد کی خدمت کو اپنے لئے توفیق خداوندی اور بہت بڑا اعزاز سمجھتا ہوں،آئمہ معصومین علیہم السلام کا وجود تمام انسانوں کے لئے خداوند متعال کا سب سے بڑا تحفہ اور نعمت ہے ،حضرات معصومین علیہم السلام کا بابرکت وجود اور آپ (ع) کی ولایت لوگوں کے لئے فضل و رحمت پروردگار ہے  جس پر ہمیں خداوند متعال کا شکر ادا کرنا چاہئے۔

انہوں نے قرآن کریم کی آیت شریفہ’’ لا اسئلکم علیه اجرا الا الموده فی القربی؛میں تم سے (رسالت) کا کوئی اجر نہیں چاہتا مگر اپنے اقرباء(اہلبیت(ع)) کی محبت و مودّت‘‘پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بنی نوع انسان؛ اہلبیت(ع) سے محبت و مودّت کر کے اور ان کے فرامین پر عمل پیرا ہوکر سعادت مند ہو سکتا ہے اس لئے تمام انسانوں کو ان عظیم ہستیوں سے رابطہ رکھنے اور محبت کرنے کی ضرورت ہے ۔

حرم امام رضا(ع) کے متولی نے اس بیان کے ساتھ کہ روحانی و انسانی کمالات کا حصول فقط آئمہ معصومین علیہم السلام کی محبت و مودّت سے ہی ممکن ہے  ،کہا کہ اگر انسان خداوند متعال کو راضی کرنا چاہتا ہے تو اسے پیغمبر اکرم(ص) کے راستے پر چلنا ہوگا اور پیغمبر اسلام(ص) کا راستہ وہی اہلبیت(ع) کا راستہ ہے اور اہلبیت علیہم السلام سے عشق کا تقاضا یہ ہے کہ ہم حضرات معصومین(ع) کی اطاعت و پیروی کریں۔

حجت الاسلام والمسلمین مروی نے اہلبیت(ع) سے سچی اور خلوص پر مبنی محبت کو سعادت و خوشبختی اور خداوند متعال کا اپنے بندوں سے راضی و خشنود ہونے کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال کی خوشنودی حاصل کرنے کا دارو مدار حضرت امام علی رضا(ع) کی خوشنودی پر ہے اور یہ کریم امام خدا اور خدا کی مخلوق کے درمیان واسطہ ہے۔

News Code 2887

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha