عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی کے تعزیتی پیغام کا متن کچھ اس طرح ہے :
بسم الله الرحمن الرحیم
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل حضرت حجت الاسلام والمسلمین جناب آقا سید حسن نصر اللہ
سلام علیکم
آپ کی مومنہ اور نیک و پرہیزگار والدہ مرحومہ خانم’’نہدیہ صفی الدین‘‘ کی رحلت کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا۔
حزب اللہ لبنان کی قیادت میں جناب عالی کی تدبیر،طاقت و جرائت،مظلوموں کی حمایت،زمانے کے یزیدیوں کے خلاف ڈٹا رہنا اورفلسطین کی آزادی کے لئے آپ کی جدوجہد کے پیچھے یقیناً ایک با ضمیر،متقی اور بہادر ماں کی تربیت اورپرورش کا نتیجہ ہے ۔
میں حضرت ثامن الحجج علیہ آلاف التحیہ والثناء کی نورانی و ملکوتی بارگاہ میں جناب عالی اور باقی لواحقین کی خدمت میں مرحومہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اوردعا ہے کہ خداوند منّان آپ کی مرحومہ والدہ ماجدہ کو جوار حضرت صدیقہ کبریٰ سلام اللہ علیہا میں جگہ نصیب فرمائے اور لواحقین کو اس صدمے پر صبر عطا فرمائے۔
خداوند متعال کی بارگاہ میں جناب عالی کی صحت و عافیت اور طول عمرکے لئے دعا گو ہوں
احمد مروی
متولی حرم امام رضا(ع)
آپ کا تبصرہ