آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ نے ماہ صفر کے آخری عشرے میں بین الاقوامی موکب لگانے والے افراد اور امام رضا(ع) کے زائرین کو مختلف خدمات اور سہولیات دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ایّام عزاء چل رہے ہیں پورے ملک میں عزاداری کا ماحول ہے ، ایران کے سرحدی شہر تایباد پر واقع دوغارون بارڈرکے ذریعہ افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جا رہے ہیں، ان افراد کی پذیرائی کے لئے آستان قدس رضوی کی جانب سے دوغارون بارڈر پر موکبِ امام رضا(ع) لگایا گیا ہے۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے ہفتہ استاد اور امام رضا(ع) کی ولادت با سعادت کے موقع پر پرائمری اسکولوں کے 147افغان اساتذہ کو حرم امام رضا(ع) میں خراج تحسین پیش کیا۔
ایران کے شہر مشہد مقدس میں واقع امام رضا(ع) اسٹیڈیم میں امام رضا(ع) کپ کے چوتھے بین الاقوامی ٹارنامنٹ کا آغاز مؤرخہ25 اپریل 2025 بروز جمعہ کو ہوچکا ہے ۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن قدس میں’’لبنان امام روؤف کی پناہ میں‘‘ کے عنوان سے عوامی امدادی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں زائرین و مجاورین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔