محرم الحرام کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں ’’صلا‘‘ کے روایتی پروگرام کا انعقاد

یکم محرم الحرام کو ’’صلا‘‘ کا روایتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں حرم امام رضا علیہ السلام کے خادموں نے حرم کے گلدستوں سے حی علی العزا کی آواز دے کر عزاداری امام حسین شروع ہو نے کا اعلان کیا اور لوگوں کو امام حسین علیہ السلام کی عزاداری منانے کی دعوت دی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مؤرخہ 27 جون 2025 کی صبح کو حرم امام رضا(ع) کے خادموں نے نے حرم مطہر امام رضا(ع) کے سنہری میناروں پر کھڑے ہوکر ’’صلا‘‘ کے روایتی پروگرام کا انعقاد کیا ، ’’صلا‘‘ کا یہ پروگرام تین صدیوں سے چلا آرہا ہے اوراس پروگرام کے تحت عزاداروں کو عزائے امام حسین(ع) منانے کی دعوت دی جاتی ہے ۔ 
اس پروگرام کے تحت حرم مطہر کے خادمین روایتی اشعار اور نوحے پڑھ کر زائرین و مجاورین کو عزاداری کے پروگراموں میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں ۔
حرم امام رضا(ع) کے متبرک مقامات کے ڈائریکٹر جناب امین بہنام اس پروگرام کی اہمیت کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’صلا‘‘ کا روایتی پروگرام عزاداری میں شرکت کی عام دعوت کا پروگرام ہے جسے ہر سال خادمین اور ذاکرین اہلبیت(ع) کی موجودگی میں منعقد کیا جاتا ہے ۔ 
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام شہادت اور ایثار کی ثقافت کو فروغ دینے اور امام حسین(ع) کی یاد کو زندہ رکھنے کے لئے منایا جاتا ہے ،امید کرتے ہیں کہ اس پروگرام سے زائرین کا امام رضا(ع) سے روحانی رشتہ مزید مستحکم ہو اورظلم کے خلاف یکجہتی اور مزاحمت کے جذبے کو فروغ ملے گا۔
جناب بہنام نے تاکید کی کہ ’’صلا‘‘ کا یہ روایتی پروگرام ایک قیمتی روحانی ورثہ ہے جسے ہر سال محرم الحرام کے پہلے دن منعقد کیا جاتا ہے تاکہ عزاداروں کے دل سید الشہداء کی عزاداری کے لئے آمادہ ہو سکیں۔ 

News Code 6688

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha