آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کے زیر اہتمام اردو زبان اور عرب زبان زائرین کے لئے دو علیحدہ علیحدہ جگہوں پر دعائے عرفہ کی روحانی محفل منعقد کی گئی ۔
اردو زبان زائرین کے لئے دعائے عرفہ کا دعائیہ پروگرام حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں منعقد کیا گیاجس میں حجت الاسلام محمد اجمل نے زیارت امام حسین(ع) پڑھی اور حجت الاسلام عباس غبیثی نے دعائے عرفہ کی قرائت کی۔
دعائیہ پروگرام کے آخر میں حجت الاسلام سید مرتضیٰ حسین نقوی نے اہلبیت(ع) کے مصائب پڑھے۔
عرب زبان زائرین کے لئے دعائے عرفہ کا پروگرام حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالمرحمہ میں منعقد کیا گیا ، جس میں دعائے پڑھے جانے کے ساتھ ساتھ عراق کے ممتاز عالم دین حجت الاسلام الصافی نے خطاب بھی فرمایا۔

یوم عرفہ کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں غیرملکی زائرین کے لئے دعائے عرفہ کی روحانی محفل منعقد کی گئی۔
News Code 6590
آپ کا تبصرہ