آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی انتظامیہ کی کاوشوں سے ایک بار پھر حرم امام رضا(ع) میں ایک روح پرور اور اثر انگیز واقعہ رونما ہوا ، ایک 24 سالہ نوجوان نے متعدداسلامی اسکالرز کے ساتھ گفتگو کرنے بعد حرم امام رضا(ع) میں دین مبین اسلام کو قبول کر لیا۔
اس روسی نوجوان نے مکمل اپنے حوش و حواس اور شعور و آگاہی کے ساتھ اس رستے کو چنا، البتہ اسلام قبول کرنے سے پہلے آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سے ان کے لئے کئی علمی ومشاورتی نشستیں منعقد کی گئی جس سے یہ دین مبین اسلام کے معارف سے آگاہ ہوا۔
حققیت کے متلاشیوں کی ہدایت و راہنمائی میں آستان قدس رضوی کا کردار
اس زائر کے اسلام قبول کرنے کی تقریب روحانیت سے بھرپور ماحول میں منعقد کی گئی، یہ واقعہ آستان قدس رضوی کے ادیان و مذاہب ڈیپارٹمنٹ کی مسلسل کاوشوں کا ثمر ہے جو حقیقت کے متلاشیوں کو اسلام کی صحیح تعلیمات سے روشناس کرانے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔
امام ہشتم(ع) کی نورانی بارگاہ میں اس نوجوان کا دین مبین اسلام قبول کرنا خصوصاً عشرہ ولایت کے بابرکت ایّام میں روحانی و معنوی اضافے کا باعث بنا ہے ۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ حرم امام رضا(ع) کی جانب سے حقیقت کے متلاشیوں کی ہدایت و راہنمائی کی واضح دلیل ہے ۔

عشرہ ولایت و امامت کے بابرکت ایّام کی مناسبت سے ایک روسی نوجوان نے حرم امام رضا(ع) میں حاضر ہو کر شہادتین کو زبان پر جاری کرتے ہوئے دین مبین اسلام قبول کر لیا۔
News Code 6595
آپ کا تبصرہ