علمی اور یونیورسٹی فورمز پر معارف اہلبیت(ع) کو عالمگیر بنانے کی ضرورت

حرم امام رضا علیہ السلام کے منتظم اعلیٰ نے کہا کہ ضروری ہے کہ معارف اہلبیت(ع) کے بیش قیمتی خزانے کو یونیورسٹی فورمز اور بین الاقوامی سطح پر بیان اور پیش کیا جائے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا علیہ السلام کے منتظم اعلیٰ جناب رضا خوراکیان نے بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) کے سربراہ جناب ڈاکٹر ابراہیم دانشی فر سے یونیورسٹی میں ملاقات کی ،انہوں نے اس ملاقات کے دوران اہلبیت(ع) کے معارف کو عالمگیر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 
انہوں ںے کہا ان معارفِ اہلبیت کو منظم اور تحقیق کی صورت میں بین الاقوامی سطح پر پیش کیا جائے کیونکہ جب تحقیقات کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے تو دنیا بھر کے محققین اور دانشوروں میں علمی لحاظ سے بھی اعتبار بڑھ جاتا ہے ۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ ضروری ہے کہ یہ اعلیٰ حقائق بین الاقوامی سطح پر سب تک پہنچیں اور تمام انسانیت ان سے مستفید ہو،دنیا کے ساتھ بات چیت علم اور منطق کی مشترکہ زبان میں ہونی چاہئے ، جبکہ تشیع کا خاص لٹریچر اور خدا محوری بہت سے مخاطبین کے لئے قابل فہم نہیں ہے ۔ 
 انہوں نے تاکید کی کہ حضرت امام علی رضا(ع) روحانیت اور علمی فیوضات کا ایک لازوال سرچشمہ ہیں ، اس لئے سب سےپہلے یہ ضروری ہے کہ دنیا بھر کے دانشوروں کو اس بارگاہ ملکوتی کی طرف دعوت دیں تاکہ حرم امام رضا(ع) کے روحانی ماحول میں آل محمد(ع) کے لامتناہی علوم کےسرچشمہ سے فیض یاب ہو کر علوم اہلبیت(ع) سے آگاہ ہو سکیں۔ 
یہ ذمہ داری آستان قدس رضوی سے وابستہ تمام علمی مراکز خاص طور پر  بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع)  پر عائد ہوتی ہے ۔ 
خدمت محوری سے تربیت محوری کی طرف پالیسی تبدیل کی جائے
حرم امام رضا(ع) کے منتظم اعلیٰ نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے سکون کو عصر حاضر کی گمشدہ چیز قرار یا اور کہا کہ آج کی تیز رفتار دنیا میں، تمام تر آسائشوں کے باوجود، بہت سے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ سکون ان کی زندگی سے رخصت ہو چکا ہے اور روزمرہ اور سماجی دباؤ نے سکون کا حصول مشکل بنا دیا ہے۔
انہوں نے دنیا میں ابھرتے ہوئے نئے تصوف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ سکون کی تلاش میں ان تعلیمات کی طرف راغب ہو رہے ہیں ۔ 
انہوں نے حرم کے مختلف حصوں میں 80 ہزار سے زائد خادموں اور خادمین کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے یہ بھی کہا: “ہم خدمت محوری کے نقطہ نظر کو تربیت محوری میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بین الاقوامی امام رضا (ع) یونیورسٹی کے تعاون سے خدام کے لیے منظم اور عملی تربیتی کورسز کا انعقاد کریں گے۔
 اس ملاقات کے تسلسل میں بین الاقوامی یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر ابراہیم دانشی فر نے حرم امام رضا علیہ السلام کو سکون کا مرکز اور مادی و علمی فیوضات کا منبع قراردیتے ہوئے کہا کہ اہلبیت کے علوم و معارف کو علمی اور مدلل زبان میں بیان کرنے سے شبہات دور ہوں گے ۔
جناب دانشی فر نے بین الاقوامی کانگریس امام رضا(ع) اور عصری علوم کے چار ادوار کے انعقاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس کانگریس کے اگلے ادوار کو عصری علوم اور آستان قدس رضوی کی ضروریات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے منعقد کریں گے۔ 

News Code 6604

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha