آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ابن الرضا(ع) حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام غم میں ڈوبا ہوا دکھائی دیتا ہے جگہ جگہ پر شہادت کے سیاہ بنرز اور پرچم نصب کئے گئے ہیں اسی طرح گنبد مطہر پر بھی سیاہ پرچم نصب کیا گیا ہے ۔
صحن انقلاب اسلامی اور صحن آزادی کے سنہری ایوان پر کتبے نصب کئے گئے اس کے علاوہ تمام داخلی دروازوں اورفولادی جالیوں سمیت صحن انقلاب اسلامی ،آزادی،گوہر شاد اور جمہوری اسلامی کی دیواروں پر بھی سوگ کی علامت کے طور پر سیاہ بنرز اور پرچم نصب کئے گئے ہیں۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے خادمین سیاہ لباس پہن کر عزاداروں کی خدمت کر رہے ہیں ، پورا حرم محزون و غمگین دکھائی دیتا ہے ،ہر صحن میں مصائب و مجالس برپا ہیں اور زائرین گریہ کناں آنکھوں سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کو ان کے فرزند کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے نظر آرہے ہیں۔

ابن الرضا(ع) حضرت امام محمد تقی الجواد(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے حرم مطہر رضوی میں سیاہ بنرز اور سیاہ پرچم نصب کئے گئے ہیں جس سے پورا حرم سوگوار دکھائی دیتا ہے ۔
News Code 6503
آپ کا تبصرہ