موسم گرما کے آغاز اور درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ہی زائرین کی صحت اور آرام کو یقینی بنانے کے لئے آستان قدس رضوی نے حرم امام رضا(ع) کے تعمیراتی ادارے کی کاوشوں سے حرم امام رضاعلیہ السلام کے مختلف صحنوں میں 200 سے زائد سائبان نصب کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے ۔
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی و ملکوتی بارگاہ کے عقیدت مندوں اور زائرین کو طرح طرح کی بے مثال خدمات فراہم کی جاتی ہیں، جن میں کارپٹ سروس ڈیپارٹمنٹ کی خدمات بھی شامل ہیں ، یہ ادارہ حرم امام رضا علیہ السلام میں قالینیں بچھانے سے لے کر ان کی صفائی و ستھرائی کا کام انجام دیتا ہے تاکہ زائرین کرام صاف ستھری اور آرام دہ جگہ پر بیٹھ کر سکون سے زیارت کر سکیں۔