آستان قدس رضوی کے قرآنی مرکز اور صوبہ خراسان رضویہ کے ادارہ اوقاف کے مابین ’’مجھے قرآن سے محبت ہے‘‘ نامی قرآنی منصوبے کے نفاذ کے لئے مفاہمتی قرار داد منعقد ہوئی۔
آستان قدس رضوی کے قرآنی مرکز کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ قومی منصوبہ’’مجھے قرآن سے محبت ہے ‘‘ میں ملک بھر کے درخواست گزاروں کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بھی قرآن سے محبت کرنے والوں کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے جس کی وجہ سے 33 ممالک کے لوگوں نے اس قومی منصوبہ میں حصہ لیا ہے ۔