آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس جشن کے انعقاد کا مقصد رضوی تعلیمات کو فروغ دینا تھا،جشن کا یہ پروگرام حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں منعقد کیا گیا تھا جس کا آغاز’’خورشید ہشتم‘‘ گروپ نے قرآن کی تلاوت سے کیا۔
پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے اسلامک اسکالر محترمہ مرضیہ بتول نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی سیرت اور فضائل پر خطاب فرمایا۔
انہوں نے امام رضا(ع) کی زیارت کے ثواب سے متعلق پیغمبر خدا(ص) کی ایک حدیث پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام(ص) فرماتے ہیں کہ میرا ٹکڑا خراسان کی سرزمین پر دفن کیا جائے گا جو بھی کرب ومصیبت میں مبتلا اس کی زیارت کرے گا خدا اس کی اس مشکل کو آسان بنائے گا اور جو گناہ کاربھی زیارت کرے گا خداوند متعال اس کے گناہوں کو بخش دے گا۔
گفتگو کے دوسرے حصے میں امام رضا(ع) کے لقب’’عالم آل محمد(ص)‘‘ پر روشنی ڈالی اور امام رضا(ع) کا تعلیمات اہلبیت (ع) کو فروغ دینے میں اہم کردار کو بیان کیا ۔
پروگرام کے تسلسل میں ’’مہرطوبیٰ‘‘ گروپ نے منقبت خوانی کی اور قصیدے پڑھے،ثقافتی مقابلوں کا انعقاد اور شرکاء کو متبرک تحائف سے نوازنا بھی اس جشن کا حصہ تھے۔

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر ’’امام ضامن‘‘ کے عنوان سے برصغیر پاک و ہند کی خواتین کے لئے جشن میلاد منعقد کیا گیا۔
News Code 6400
آپ کا تبصرہ