آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مؤرخہ8 مئی 2025 بروز جمعرات کو بوقت عصر چھ بجے شہدائے خدمت اور خادم الرضا(ع) شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی یاد میں حرم امام رضا(ع) کے رواق امام خمینی(رہ) میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ خراسان رضوی میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ، آستان قدس رضوی کے متولی آیت اللہ احمد مروی،سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جنرل کمانڈر سردار قآانی،آستان قدس رضوی کے اور صوبائی سربراہان سمیت شہداء کے اہلخانے نے شرکت فرمائی۔
اس تقریب کے دوران سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جنرل کمانڈر حسین سلامی نے شہید آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی اہم خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہید رئیسی ایک خود ساختہ انسانی اور غیرملکی سیاست میں نمونہ تھے وہ ہمیشہ ولایت سے متصل رہتے تھے اور خود رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرامین کو نافذ کرنے والا سمجھتے تھے۔
جناب سلامی نے پائلٹ شہید سید طاہر مصطفوی،کمانڈر بہروز قدیمی اور آذربائیجان کے مرحوم گورنر شہید مالک رحمتی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان شہداء نے اپنی زندگی ملک و ملت کی سربلندی کے لئے وقف کر دی تھی۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ ہمیشہ ملک کی تاریخ عظیم انسانیوں کی قربانیوں کی وجہ سے باقی رہتی ہے کہا کہ کچھ لوگ ملک و ملت کی بقا کا سرچشمہ ہوتے ہیں اور یہی لوگ اپنی شہادت کے بعد ملت کے لئے لازوال رول ماڈل بن جاتے ہیں۔
امریکی حکام کووارننگ
جنرل کمانڈر سلامی نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے امریکی حکام کو وارننگ دی اور کہا کہ سب سے پہلے غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اور امریکی حکام کو خبردار کرتا ہوں کہ ہم ہر قسم کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں،اگر غلطی کی تو جہنم کے دروازے تم پر کھول دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تم یمن کی انصار اللہ کے ایک میزائل کو برداشت نہیں کر سکے کیسے لاکھوں میزائلوں کو برداشت کرو گے۔
ایران تیار ہے
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی تلاش میں نہیں ہے ،کہا کہ یہ فیصلہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مذہبی اور سیاسی عقائد پر مبنی ہے لیکن یہ جان لیں کہ ایران ہر قسم کی جارحیت کے خلاف روک تھام کی طاقت رکھتا ہے اور اپنے بنیادی حق حیات سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹھے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو خطے میں مداخلت کا تلخ تجربہ حاصل ہے اس لئے اسے ایک تھکی ہوئی فوج، بحران زدہ معیشت اور ناراض عوام کے ساتھ کسی دوسری لامتناہی جنگ میں خود کو ملوث نہیں کرنا چاہئے ، لیکن یہ جان لے کہ ایران ہر سناریو کے لئے تیار ہے ۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےجنرل کمانڈر نے شہدائے خدمت کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید رئیسی اپنی زندگی میں ایک نہ تھکنے والے،عوام دوست اور ولایت کے عاشق انسان تھے جو شہادت کی وجہ سے ایرانی قوم کے لئے لازوال رول ماڈل بن گئے۔
News Code 6387
آپ کا تبصرہ