میلاد امام رضا(ع) کے ان پرمسرت اور بابرکت ایّام کے دوران مشہد الرضا نور میں ڈوبا ہوا ہے ایران اور دنیا بھر میں آٹھویں خورشید امامت کی ولادت کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں،حرم امام رضا(ع) کے جوار میں واقع آیت اللہ طبسی روڈ پر خدمت کے دلکش مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
ولادتِ با سعادت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے موقع پر امام رضا(ع) کے شہر مشہد مقدس کی بچیوں نے حرم رضوی میں امام رضا(ع) کی خواہر گرامی کی ولادت کا جشن منایا۔
سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہراء (سلام الله عليها) کی ولادت باسعادت کی پر مسرت مناسبت پر روضہ مبارک امام الحسین علیہ السلام اور حضرت ابا الفضل العباس علیہ السلام کو بڑے پیمانے پر سجایا جا رہا ہے۔