امام رضا علیہ السلام کے با برکت دسترخوان پر بیٹھنا ہر اس زیارت کرنے والی کی دلی تمنا ہوتی ہے جو ہزاروں امیدوں کے ساتھ امام علیہ السلام کی بارگاہ میں شرفیاب ہوتا ہے اور امام سے راز و نیاز کرتا ہے اسی دوران یہ کتنی خوبصورت بات ہے کہ امام رضا علیہ السلام کے مہمان خانہ کا چراغ لوگوں کے ہدیوں کے زیر سایہ روشن ہے اور ہر سال اس دربار کے بہت سے عقیدت مند اس دسترخوان کا لذیذ کھانا چکھنے کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں اور اس بات کا احساس کر سکتے ہیں کہ امام رضا علیہ السلام نے ان پر اپنی نگاہ کرم فرمائی ہے۔
حرم امام رضا علیہ السلام سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی کی علمی و
ثقافتی آرگنائزیشن کی جانب سے فرانسیسی ۔صہیونی میگزین ’’چارلی ہبڈو‘‘
کی طرف سے شیعہ مرجعیت کی شان میں اہانت اور گستاخی کی سخت الفاظ
میں مذمت کی گئي ۔
رضوی میوزیم کے خزانے میں موجود قیمتی اشیا او ر نوادرات میں سے مزید ۳۲ آثار قومی آثار اور قومی ورثہ کی فہرست میں رجسٹرڈ ہو گئے ،اب تک قومی ورثہ کے عنوان سے رجسٹرڈ ہونے والے ان نوادرات کی تعداد ۶۵ ہو چکی ہے ۔