مشہد مقدس میں منعقدہ چوتھے امام رضا(ع)عالمی مقابلوں میں چودہ ممالک کی شرکت

ایرانی ایتھلیٹکس فیڈریشن کے سربراہ نے بتایا کہ چوتھے عالمی مقابلوں میں چودہ ممالک کے کھلاڑیوں کی شرکت یقینی ہو چکی ہے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ایرانی ایتھلیٹکس فیڈریشن کے سربراہ جناب احسان حدادی نے چوتھے عالمی امام رضا(ع) مقابلوں سے متعلق منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے فزیکل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کی میزبانی میں منعقد کی جانے والے مقابلوں کے دوران  اپنی ثقافت اور عقائد کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کا بہترین موقع ہے ۔
 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مقابلے ملکی کھیلوں کے لئے ایک معتبرعلامت بن چکے ہیں اس لئے اس کو بہتر انداز میں منعقد کرانے کے لئے بھرپور کوشش کی جائے ، ان میں مقابلوں میں بحرین، صومالیہ، افغانستان، کینیا،ترکی،سعودی عرب، پاکستان، کرغزستان،عمان اور عراق کی شرکت یقینی ہے ۔
جناب حدادی نے بتایا کہ ایران کی قومی ٹیم کے علاوہ ملک کی ایک بہترین ٹیم ان مقابلوں میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پیرس اولمپکس کے دوران نیزہ پھینکنے والوں میں پاکستانی چیمپیئن بھی ان مقابلوں میں حصہ لیں گے ، اس کے علاوہ امریکہ اور سربیا کے کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ بھی بات چیت چل رہی ہے ۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن کے سربراہ نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ مقابلے 25 اور 26 اپریل کو مشہد مقدس کے امام رضا(ع) اسٹیڈیم میں منعقد کئے جائیں گے۔
آستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے فزیکل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب رضا امین زادہ اورصوبہ خراسان رضوی میں  ایتھلیٹکس فیڈریشن کے سربراہ نے اس پریس کانفرنس کے دوران اب تک کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی اور مختصر رپورٹ بھی پیش کی ۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ متوقع ہے کہ یہ ٹورنامنٹ دس سے پندرہ ممالک کی شرکت کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے مقابلوں کے دوران ججوں کے لئے بریفنگ سیشن کے انعقاد، کھلاڑیوں کی رہائش کے انتظامات ، امام رضا(ع) اسٹیڈیم کی تیار اور کئی دیگر اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی فزیکل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ اور صوبہ خراسان رضوی کی ایتھلیٹکس کمیٹی کی کاوشوں اور باہمی تعاون سے مختلف اقدامات انجام دیئے جا چکے ہیں۔

News Code 6109

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha