حرم امام رضا(ع) اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھا

اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلاب اسلامی کو عزت و افتخار کے ساتھ46 سال مکمل ہونے کے موقع پر مؤرخہ9جنوری2025 بروزاتوار کو رات  9 بجے پورے ملک کے ساتھ حرم امام رضا(ع) کی نورانی بارگاہ بھی اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔ 
1979 میں آنے والے انقلاب اسلامی کی یاد میں حرم امام رضا علیہ السلام کے زائرین اور مجاورین نے رات نو بجے اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔ 
اس انقلابی رات میں حرم امام رضا(ع) کے خادمین نے زائرین و مجاورین کے ہمراہ حرم مطہر کے میناروں پر کھڑے ہو کر اللہ اکبر کی آواز بلند کی، اس کے علاوہ حرم امام رضا(ع) کے رواق امام خمینی(رح) میں  انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کرنے والے زائرین نے بھی  عالمی سامراج  کے خلاف مزاحمت کے چھیالیس سال مکمل ہونے پر اللہ اکبر کے نعرے لگائے ۔ 
واضح رہے  کہ انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی تقریب کو نیوز چینل،چینل ون اور خراسان رضوی چینل سے براہ راست کوریج دی گئی ۔ 
 

News Code 5782

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha