قومی یوم برآمدات کی 28 ویں تقریب کےموقع پر رضوی ہاسپٹل کو مسلسل دوسرے سال سے ہیلتھ ٹورزم کے شعبے میں ’’مثالی قومی ایکسپورٹر‘‘ کا ایوارڈ دیا گيا جو کہ ہیلتھ ٹورزم کے شعبے میں ملک کا واحد ہاسپٹل ہے ۔
پانچویں حضرت امام رضا (ع ) عالمی کانگریس کے سیکریٹری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا سماجی اثاثہ؛ تہذیب ساز اور بشریت کے مستقبل کے لئے راہ گشا ہے ۔
آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے وزارت خارجہ میں امام رضا(ع) ورکنگ گروپ کی تشکیل اور ان کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ تمام متولیوں کی باہمی ہم آہنگی کے ساتھ امام رضا(ع) ورکنگ گروپ کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے زیارت سے متعلق سفارت کاری کو مضبوط بنایا جائے۔
حوزہ علمیہ بحرین کے نمائندہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بالخصوص حرم امام رضا علیہ السلام سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی نے بین الاقوامی سطح پر شیعوں کو متعارف کروانے کے لئے اہم اقدامات انجام دیئے ہیں جن کے اثرات آج ہم عالم اسلام میں دیکھ رہے ہیں۔