آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ ’’گذشتہ بیس برسوں میں جعفری اوقاف کی تاریخ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے لئے کویت کے دورے پر ہیں ۔
آستان قدس رضوی کے متولی نےاس بیان کے ساتھ کہ ماضی کے تجربے سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ معیشت کو مذاکرات سے جوڑنا خطا اور غلط ہے ،کہا کہ ملکی ترقی،توسیع،آزادی اور عزت اندرونی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنے میں ہے نہ کہ دشمن پر اعتماد کر کے اس سے امید رکھنے پر۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے مؤرخہ ۵جنوری ۲۰۲۴ بروز سوموار کو حرم امام رضا علیہ السلام میں انقلاب اسلامی کے موضوع پر خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں کشمیر اور پاکستان سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں اور زائرین نے شرکت فرمائی ،اجلاس کے دوران حجت الاسلام سید عباس رضوی صاحب نے خطاب فرمایا۔