آستان قدس رضوی کے متولی نےاس بیان کے ساتھ کہ ماضی کے تجربے سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ معیشت کو مذاکرات سے جوڑنا خطا اور غلط ہے ،کہا کہ ملکی ترقی،توسیع،آزادی اور عزت اندرونی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنے میں ہے نہ کہ دشمن پر اعتماد کر کے اس سے امید رکھنے پر۔
حرم امام رضا (ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے شہدائے مزاحمت کی یاد میں اورقائد مزاحمت شہید سید حسن نصر اللہ کے چالیسیوں کی مناسبت سے ’’راہ نصر اللہ‘‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
حرم امام رضا علیہ السلام میں راہِ قدس کی پہلی ایرانی شہیدہ خاتون معصومہ کرباسی کے جسد مطہر سے الوداعی رسم کا انعقاد کیا گیا جس میں حرم امام رضا(ع) کے متولی نے بھی شرکت فرمائی۔