اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ ، حرم  امام رضا(ع) کے صحن آزادی میں اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم نصب

ایام اللہ عشرہ مبارکہ فجر اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے صحن آزادی میں واقع ایوان طلا پر اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم نصب کردیا گیا ہے۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے  اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے صحن آزادی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے دو پرچم نصب کئے گئے ہیں جس سے پورے صحن میں انقلابی ماحول دکھائی دیتا ہے ۔ 
تین رنگوں والے اسلامی جمہوریہ ایران کے اس پرچم کو 2*3 کے سائز کے ساتھ صحن آزادی کے ایوان طلا کے اوپر نصب کیا گیا ہے ۔
دس فروری کو پورے ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کا جشن منایا جائے گا جس کا آغاز دس روز پہلے سے ہی ہوچکا ایران میں ہرسال یکم فروری سے گیارہ فروری تک کے ایام کوعشرہ فجر کے نام سے یاد کیا جاتا ہے جو اسلامی انقلاب کی کامیابی کےایام ہيں 
واضح رہے کہ اعیاد شعبانیہ کے مبارک ایّام کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے تمام صحنوں کو پھولوں سے سجایا گیا ہے اور ان میں چراغانی کی گئی ہے ۔ 
 

News Code 5768

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha