آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مشہد مقدس کی آزاد اسلامی یونیورسٹی کے فیکلٹی رکن جناب ڈاکٹر مہدی صحرا گرد اس کانفرنس کے دوران ’’کاظمین کی صفوی مسجد کے کوفی کتبوں کا جائزہ‘‘ کے موضوع پراوراسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن میں مقدس مقامات پر سماجی سٹڈیزکرنے والے شعبے کے ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر مرتضیٰ انفرادی’’اسلامی نقطہ نظر سے مسلمانوں کے درمیان مقدس مقامات کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر خطاب کریں گے۔
’’تاریخ میں زیارت کی اہمیت اور ہر قسم کی حدود سے بالاتر‘‘ اور ’’ایران و عتبات عالیات کے درمیان ثقافتی روابط میں خاطرات لکھنے کی اہمیت‘‘ بھی دو دیگر موضوعات ہیں جن پراسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے فیکلٹی رکن حجت الاسلام والمسلمین سید رضا شیرازی اورآستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کے شعبہ مخطوطات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ابوالفضل حسن آبادی خطاب فرمائیں گے۔
اس کے علاوہ اصفہان یونیورسٹی میں تاریخ کے پروفیسرڈاکٹر اصغر منتظر القائم جو کہ اس کانفرنس کے سیکرٹری بھی ہیں ’’آٹھویں صدی ہجری تک نجف کے اقتصادی حالات‘‘ کے موضوع پر خطاب کریں گے ۔
واضح رہے کہ یہ پری کانفرنس مؤرخہ 23 جنوری2025 بروزجمعرات کو صبح 9 بجے سے ظہر ساڑھے گیارہ بجے تک آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شیخ بہائی ہال میں منعقد کی جائے گی ،کانفرنس میں شرکت کے خواہشمند افراد ورچوئل لنک https://vroom.ui.ac.ir/b/asg-6sk-uvx-brl کے ذریعے کانفرنس میں شریک ہو سکتے ہیں۔
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کی کاوشوں سے ’’مقدس مقامات کی تعمیرنو،توسیع اور بحالی‘‘ کے موضوع پر تیسری پری کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
News Code 5612
آپ کا تبصرہ