سرخس
-
اسپیشل اکنامک زون سرخس میں ترکیہ اور افغانستان کی جانب سے 20 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط
سرخس اسپیشل اکنامک زون کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ ترکیہ اور افغانستان کی جانب سے 20 ملین ڈالر کے معاہدہ انجام دیا گیا ہے۔
-
صوبے کے چیف جسٹس کا سرخس اسپیشل اکنامک زون میں صنعت کاروں اورکاریگروں کی حمایت جاری رکھنے کا حکم
صوبہ خراسان رضوی کے چیف جسٹس نے سرخس اسپیشل اکنامک زون کے انفراسٹرکچر اور صنعتی یونٹس کا دورہ کرنے کے دوران پیداواری اور صنعتی سرگرمیوں کے لئے قانونی تحفظات کو جاری رکھنے پر زور دیا۔
-
’’ٹرانزیٹ اور بین الاقوامی کوریڈور‘‘ کے عنوان سے منعقدہ دوسری قومی کانفرنس میں سرخس اسپیشل اکنامک زون کا اعزاز
دوسری قومی کانفرنس’’ ٹرانزیٹ اور بین الاقوامی کورڈور ‘‘ میں سرخس اسپیشل اکنامک زون کے بزنس سیکٹر کے انچارج جناب مہدی رحیمی کا ’’کوریڈور مقابلوں میں بین الاقوامی لاجسٹک خدمات کی ترقی کے لئے چینلجز اور مواقع‘‘ کے موضوع پر آرٹیکل کو بہترین مضمون کے عنوان سے منتخب کیا گیا۔
-
سرخس اورہرات کے مابین مشترکہ تجارتی اقدامات؛مشرقی سرحدوں پر کاروبار میں تیزی
سرخس اسپیشل اکنامک زون کے منیجنگ ڈائریکٹر نےہرات کے چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے سربراہ سے ملاقات کی اور دونوں فریقین نے اس ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
-
سرخس اسپیشل اکنامک زون میں ایندھن کی مصنوعات کے لئے لاجسٹک بلڈنگ کی تعمیر میں۹۵ فیصد پیش رفت
سرخس اسپیشل اکنامک زون کے سی ای او نے ضیائی پٹرولیم فیول مصنوعات کی لاجسٹک بلڈنگ کی تعمیر میں ۹۵ فیصد پیشرفت کی خبر دیتےہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ کا آغاز گذشتہ سال مارچ۲۰۲۲ میں ہوا تھا جس کا افتتاح رواں ایرانی سال میں عشرہ فجر کے موقع پر کیا جائے گا۔
-
آستان قدس رضوی کے آزاد خطے سرخس میں دو اہم مقاصد؛خطے میں روزگار کی فراہمی اور قومی معیشت میں ترقی
آستان قدس رضوی کے ادارہ اوقاف کی پیدواری فاؤنڈیشن کے سربراہ نے خصوصی اقتصادی خطے سرخس کو ایک آزاد زون میں تبدیل کرنے کےحوالے سے شوریٰ نگہبان کونسل میں پارلیمنٹ کی قرار داد منظور ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے کے انتظامی امور کے حوالے سے آستان قدس رضوی کے دو اہم مقاصد خطے میں روزگار کی فراہمی اورقومی معیشت میں ترقی ہے ۔