سرخس اسپیشل اکنامک زون جو کہ آستان قدس رضوی انڈومنٹ پروڈکٹیویٹی فاؤنڈیشن کا ذیلی ادارہ ہے یہ ادارہ ایران کی برآمدی صلاحیتوں سے متعلق نمائش(Iran Expo 2025 )کے ساتویں دورے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع متعارف کرانے کے مقصد سے شرکت کرے گا اور اس بین الاقوامی نمائش میں سرمایہ کاری کے پچاس نئے منصوبوں سے نقاب کشائی کرے گا۔
دوسری قومی کانفرنس’’ ٹرانزیٹ اور بین الاقوامی کورڈور ‘‘ میں سرخس اسپیشل اکنامک زون کے بزنس سیکٹر کے انچارج جناب مہدی رحیمی کا ’’کوریڈور مقابلوں میں بین الاقوامی لاجسٹک خدمات کی ترقی کے لئے چینلجز اور مواقع‘‘ کے موضوع پر آرٹیکل کو بہترین مضمون کے عنوان سے منتخب کیا گیا۔
سرخس اسپیشل اکنامک زون کے منیجنگ ڈائریکٹر نےہرات کے چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے سربراہ سے ملاقات کی اور دونوں فریقین نے اس ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔