بجنورد میں منعقدہ بین الاقوامی نمائش میں رضوی ایگریکلچرل کمپنی اور رضوی ڈیری اینڈ اینمل ہسبنڈری کمپنی کی شرکت

نالج بیس زراعت اور متعلہ صنعتوں سے وابستہ 14 ویں خصوصی بین الاقوامی نمائش ایران کے شہربجنورد میں دسمبر کے آخری عشرے میں منعقد کی جائے گی جس میں رضوی ایگریکلچرل کمپنی اور رضوی ڈیری اینڈ اینمل ہسبنڈری کمپنی شرکت کرے گی،یہ نمائش ملک میں زراعت اور مویشی پالنے کی صنعت کو متعارف کرانے اور فروغ دینے کا ایک بہترین موقع ہے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛نالج بیس زراعت اور اس سے متعلقہ صنعتوں بشمول لائیو سٹاک، پولٹری،فوڈ انڈسٹری،مشینری،گارڈنگ اورآبپاشی کا نظام وغیرہ پر بجنورد میں بین الاقوامی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا،اس نمائش کے وزٹ کرنے کا وقت عصر چار بجے سے رات نو بجے تک ہے ۔
رضوی ایگریکلچرل کمپنی اور رضوی ڈیری اینڈ انیمل ہسبنڈری کمپنی علم پر مبنی زراعت، جدید آلات اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی پیداوار کے ذریعہ ملک کی زرعی اور لائیو سٹاک معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔
بجنور کی خصوصی بین الاقوامی نمائش؛ زراعت،مویشیوں اور اس سے متعلقہ صنعتوں اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے بارے میں جاننے اور تجربات کے تبادلے اور کاروباری معاملات پیدا کرنے کا ایک بہترین موقع ہے ۔
واضح رہے کہ اس نمائش کا انعقاد نالج بیس زراعت پر کیا گیا ہے ،یہ نمائش زراعت اور مویشی پالنے کی صنعت کے چیلنجزکا جائزہ لینے کا بہترین موقع ہے ، اس لئے اس صنعت میں دلچسپی رکھنے والے تمام افراد کو اس نمائش کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جاتی ہے ۔

News Code 5373

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha