نالج بیس زراعت اور متعلہ صنعتوں سے وابستہ 14 ویں خصوصی بین الاقوامی نمائش ایران کے شہربجنورد میں دسمبر کے آخری عشرے میں منعقد کی جائے گی جس میں رضوی ایگریکلچرل کمپنی اور رضوی ڈیری اینڈ اینمل ہسبنڈری کمپنی شرکت کرے گی،یہ نمائش ملک میں زراعت اور مویشی پالنے کی صنعت کو متعارف کرانے اور فروغ دینے کا ایک بہترین موقع ہے ۔
کپاس کی صنعت اور تجارت کے میدان میں تازہ ترین تحقیقی کامیابیوں کو پیش کرنے کیلئے رضوی زرعی کمپنی نے کپاس کے علم، صنعت اور تجارت پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔