نالج بیس زراعت اور متعلہ صنعتوں سے وابستہ 14 ویں خصوصی بین الاقوامی نمائش ایران کے شہربجنورد میں دسمبر کے آخری عشرے میں منعقد کی جائے گی جس میں رضوی ایگریکلچرل کمپنی اور رضوی ڈیری اینڈ اینمل ہسبنڈری کمپنی شرکت کرے گی،یہ نمائش ملک میں زراعت اور مویشی پالنے کی صنعت کو متعارف کرانے اور فروغ دینے کا ایک بہترین موقع ہے ۔
رضوی لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری انڈسٹریز کمپنی نے ملکی سطح پر انیمیل ہسبنڈری انڈسٹری(مویشیوں کی افزایش کی انڈسٹری) کے لئے منعقد کئے گئے تیسرے فیسٹیول میں بھرپورانداز میں شرکت کرتے ہوئےمادہ بچھڑی(مادہ گائے)سیکشن میں گولڈ میڈل جیت کا کرپہلا مقام حاصل کیا۔