نالج بیس زراعت اور متعلہ صنعتوں سے وابستہ 14 ویں خصوصی بین الاقوامی نمائش ایران کے شہربجنورد میں دسمبر کے آخری عشرے میں منعقد کی جائے گی جس میں رضوی ایگریکلچرل کمپنی اور رضوی ڈیری اینڈ اینمل ہسبنڈری کمپنی شرکت کرے گی،یہ نمائش ملک میں زراعت اور مویشی پالنے کی صنعت کو متعارف کرانے اور فروغ دینے کا ایک بہترین موقع ہے ۔
یسٹ انڈسٹری کی جدید ترین مصنوعات سے آشنائی حاصل کرنے کی غرض سے رضوی یسٹ کمپنی کے تین رکنی وفد نے آسٹریا کے شہر ویانا کی میزبانی میں منعقد کی جانے والی وی ایچ برلین کانفرنس میں شرکت کی۔
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛اس کانفرنس میں رضوی یسٹ کمپنی کی ٹیم نے یسٹ مصنوعات کے میدان میں اپنی تازہ ترین پیداوار اور اپنی پروڈکشن لائن میں جدیدترین ٹیکنالوجی اور وسائل سے استفادہ سے متعلق ایک جامع رپورٹ اور ایک آرٹیکل پیش کیا۔