روضہ منورہ امام رضا (ع)
-
مفید اور نفع بخش علم کو فروغ دینا اور نفس کی تربیت؛انسانی علوم میں تبدیلی کا محور ہے ؛آیت اللہ احمد مروی
آستان قدس رضوی کے متولی نے علم و معنویت کے باہمی اتصال اور پیوند کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے علوم انسانی میں مفید اور نفع بخش علم کے فروغ اور نفس کی تربیت پر زور دیا اورروضہ منورہ امام رضا(ع) کے جوار میں علمی و سائنسی منصوبوں کے انعقاد کو بے پناہ روحانی برکات کا ذریعہ قرار دیا۔
-
150 غیرملکی شیعوں کا حرم امام رضا(ع) کی خدمات سے مستفید ہونا
مڈغاسکرسے تعلق رکھنے والے 150 شیعوں نے حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہونے کے ساتھ آستان قدس رضوی کی ثقافتی خدمات سے بھی استفادہ کیا۔
-
اربعین حسینیؑ پرموکب لگانے والے 70 عراقی موکب داروں کو حرم امام رضا(ع) میں خراج تحسین پیش کیا گیا
عراق کے صوبہ دیالہ سے تعلق رکھنے والے 70 موکب داروں نے روضہ منورہ امام رضا علیہ السلام پر حاضری دی اوران کے لئے ترتیب دیئے گئے ثقافتی پروگرام میں بھی شرکت کی ،اس دوران آستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹرکی موجودگی میں انہیں متبرک تحائف سے نوازا گیا۔
-
روضہ منورہ امام رضا(ع) میں برفباری
روضہ منورہ امام رضا(ع) میں برفباری
-
کرمان میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے شہداء کے سوگ میں گنبد مطہر رضوی پر سیاہ پرچم نصب
اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر کرمان میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعہ میں کثیر تعداد میں شہادتوں کے بعد حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کے حکم پر روضہ منورہ امام رضا علیہ السلام کے گنبد مطہرکاسبز پرچم اتار کر سوگ کی علامت کے طور پر سیاہ پرچم نصب کر دیا گیا۔
-
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے انعقاد کا اہم ترین مقصد امام رضا(ع) کی تہذیبی اور فکری تعلیمات کا فروغ ہے
پانچویں عالمی کانگریس امام رضا(ع)کے علمی سیکرٹری حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید سعید رضا عاملی نے ملک کےدینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی سے ملاقات میں کہا کہ عالمی کانگریس امام رضا(ع) کی یہ کوشش ہے کہ دنیا بھر کے مفکرین اور دانشوروں کی توجہ امام رضا(ع) کی تہذیبی اور فکری تعلیمات کو بہتر انداز میں فروغ دینے پر مبذول کرائی جائے۔
-
حضرت امام حسن عسکری(ع) کی ولادت باسعادت کا بنر
حضرت امام حسن عسکری (ع) کے میلاد کے موقع پر روضہ منورہ امام رضا (ع) کو چراغانی کر کے ولادت باسعادت کے مختلف بنر زسے سجایا گیا ہے ۔