اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کی چالیس سالہ محنت کا نتیجہ 4700 علمی کتب کی صورت میں

آستان قدس رضوی کے سابق متولی مرحوم آیت اللہ طبسی(رح) کے حکم پر1984میں اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کو تأسیس کیا گیا جس کا مقصد اسلامی علم و ثقافت کے میدان میں تحریر کئے گئے آثار کی نشرو اشاعت ہے

اسلامک ریسرچ فاؤنڈٰیشن کو 1984 میں اسلامی علم و ثقافت کی ترویج اور نشر و اشاعت کے لئے آستان قدس رضوی کے سابقہ متولی مرحوم آیت اللہ طبسی(رہ) کے حکم پر تأسیس کیا گیا ۔
اس علمی مجموعہ نے ان چالیس برسوں  میں بہت ساری باکمال ، لاجواب اور گرانقدر کتب تحریر کیں جن میں سے ایک قابل ذکر تعداد نے بین الاقوامی علمی  فیسٹیول میں مقام حاصل کیا اورسرفہرست رہیں ۔
 یوم کتاب کی مناسبت سے اور اسی طرح اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے چالیس سال مکمل ہونے پرذیل میں آپ قارئین کےلئے اس فاؤنڈیشن کے بہترین آثار اور تصانیف کا تعارف پیش کیا جا رہا ہے۔
مختلف کتب کے پندرہ ملین سے زائد نسخوں کی تیاری
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن علومِ انسانی اور علوم اسلامی کے میدان میں تحقیقات انجام دینے کی وجہ سے ان دو علوم میں  ریسرچ اور تحقیق کا ایک اہم ستون بن چکی ہے ۔
اس علمی مرکز نے اپنی تأسیس سے اب تک چار ہزار سات سو آثار و تصانیف کو پندرہ ملین سے زائد نسخوں کی صورت میں بازار روانہ کیا ہے یہ تصانیف مختلف موضوعات جیسے فقہ و اصول، قرآن و حدیث،ترجمہ،جغرافیہ،تاریخ،رضوی طرز زندگی اور ثقافت،انساب و مفاخر اسلامی، اخلاق، انقلاب ونئی اسلامی تہذیب، اقتصاد اسلامی، کلام، فلسفہ، آرٹ اور اسلامی فن تعمیرپر مشتمل تھیں۔  
گذشتہ سات مہینوں میں مختلف عناویں پر46 ہزارجلدوں کی اشاعت
اس علمی و تحقیقی فاؤنڈیشن نے رواں شمسی سال کے آغاز سے اب تک 46 ہزار سے زائد جلدوں پرمشتمل 62 کتابیں(31 کتابیں پہلے ایڈیشن میں اور 31 ایڈیشن دوسرے ایڈیشن کی صورت میں) قارئین کے لئے شائع کی ہیں۔
’’بوستان سالکان در شرح صحیفہ سرور ساجدان(ع)‘‘،’’گسترہ مرجعیت و حجیت حدیث، عالم آل محمد الامام علی بن موسیٰ الرضا(ع)‘‘،’’ذخیرۃ المعاد فی شرح الارشاد‘‘،’’حضرت خدیجہ(س)‘‘،’’ھمراہ و ھمپای پیامبر(ص)‘‘،’’معجم اعلام المتکلمین‘‘اور ’’راز ھستی‘‘ وغیرہ جملہ تصانیف ہیں۔
ملکی اور غیرملکی کب میلوں میں شرکت
بین الاقوامی کتب میلوں میں شرکت اورقرآنی علوم، علوم حدیث، فقہ و اصول، ثقافت و طرز زندگی اہلبیت(ع)، کلام و فلسفہ اسلامی،ثقافت اور طرز زندگی رضوی وغیرہ کے موضوعات پر مختلف تصانیف پیش کرنا   اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کی بین الاقوامی سطح پر ایسی سرگرمیاں ہیں جنھیں   حالیہ چند برسوں میں اس علمی مجموعے کے شعبہ فروغ و سماجی امور کے بنائے گئے منصوبوں کے ساتھ ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے ۔
رواں سال اس علمی مرکز نے تہران، کاظمین اور بغداد کے بین الاقوامی کتب میلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ان میں اپنے آثار و تصانیف کو متعارف کرایا۔
موجودہ مسائل اور موضوعات پر تصانیف کی اشاعت
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن نے اپنی تصانیف میں معاشرے کے موجودہ مسائل اور موضوعات پر خصوصی توجہ دی ہے اور اسی محور پر متعدد تصانیف شائع کی ہیں۔
انہی موضوعات میں سے ایک موضوع ادیان سے متعلق ہے جن میں  شیعہ  اور سنی مسلمانوں کے اتحاد پر مختلف کتب شائع کی گئی ہیں جن میں ’’امام رضا(ع)  بہ روایت اھلسنت‘‘ اور’’زیارت بہ روایت اھلسنت‘‘ شامل ہیں ۔
گرانقدر اور زیادہ تعداد میں شائع کئے جانے والے آثار و تصانیف
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن نے شاندار، گرانقدر اور منفرد تصانیف اور آثار کو شائع کر کے بازار روانہ کیا ہے ۔
ان آثار میں سے ایک ’’المعجم فی فقہ لغۃ القرآن سرّ بلاغتہ‘‘ہے کہ جس کی اب تک 48 جلدیں شائع کی جا چکی ہیں،یہ تصنیف قرآن کریم کے الفاظ کے بارے میں ہے جو کہ مرحوم آیت اللہ واعظ زادہ خراسانی اور ان کے ساتھیوں کی کئی سالوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ،یہ کتاب عربی زبان میں تالیف کی گئی ہے ۔
اس علمی مرکز کا ایک اور شاندار اثر ’’عبقات الانوار فی امامہ الائمہ الاطھار(ع)‘‘ ہے ،یہ تصنیف علامہ سید میر حامد حسین کی سب سے بڑی اور اہم ترین کتاب ہے جسے شیعوں کے عقیدتی اور علمی شاہکاروں میں سے شمار کیا جاتا ہے ۔
’’المعجم فی فقہ لغۃ القرآن و سرّ بلاغتہ‘‘،’’سخنان امام رضا(ع)‘‘(امام رضا(ع) کے فرامین)،’’از خانوادہ چہ می دانیم‘‘(خاندان کے بارے میں کیا جانتے ہیں)،’’امر بہ معروف و نھی از منکر‘‘،’’زیارت در ادیان‘‘اور ’’دانای خاندان‘‘ وغیرہ جملہ ایسی کتب جنہیں قارئین کی جانب سے پسند کرنے پر بہت زیادہ تعداد میں شائع کیا گیا ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے تبصرے
اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے اعزازت میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تقریظات اور تبصرے ہیں اب تک اس علمی مجموعے کی دو کتابیں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے لئے توجہ کا باعث بنیں اور ان کی جانب سے ان سے متعلق خصوصی سفارش کی گئی۔
ان میں پہلی تصنیف’’المعجم فی فقہ لغۃ القرآن وسّر بلاغتہ‘‘ ہے جس کے بارے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: یہ کتاب ایک لغوی کتاب سے بڑھ کر ہے یہ قرآنی تعلیمات کا مجموعہ ہے ۔
اس وجہ سے ’’الموسوعۃ القرآنیّۃ الکبریٰ‘‘ کا عنوان حضرت آیت اللہ خامنہ کی تجویز پرکتاب کے عنوان کے ساتھ اضافہ کیا گیا۔
 دوسری کتاب’’پروتکل ھای دانشوران صھیون‘‘(صیہونی اسکالرز کے پروٹوکولز) ہے جس میں یہودیوں کی تاریخ اور صیہونی لیڈروں کے پروٹوکول اور فلسطین میں صیہونی حکومت کی تشکیل کا متن شامل ہے ۔
مؤلف نے اس کتاب میں صیہونی سازشوں اورمذاہب پر غلبہ حاصل کر کے صیہونیوں کی عالمی حکومت کے قیام کے منصوبوں کو فاش کیا ہے ۔
ملکی سطح پر ایوارڈز لینے والی تصانیف کاجائزہ
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے آثار و تصانیف ہمیشہ علمی  حلقوں کی توجہ  کا مرکز رہی ہیں، اس علمی مرکز کی چند ایک تصانیف کو علمی حلقوں میں بہترین کام کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے ،ان میں ’’تاریخ قریش‘‘،’’کلام قدس در ھنر بشری؛ جلوہ ھای خلاقانہ قرآن کریم‘‘،’’ دعاھای امام رضا(ع)‘‘،’’گذری بر سیرہ امام رضا(ع)‘‘،’’دین و سیاست از منظر امام رضا(ع)‘‘،’’فھرست کتاب ھای فارسی شدہ چاپی‘‘،’’الامام الرضا(ع) بین نصوص الرسالہ و سلطہ الرای و القبیلہ‘‘،’’الصحیح فی فضیلہ الرضویہ‘‘،’’پندھا و عبرت ھا‘‘اور’’ فرھنگ نامہ قرآنی وغیرہ شامل ہیں جو کہ سالانہ بین الاقوامی رضوی کتب میلے اور اسلامی جمہوریہ ایران میں کتاب سال  میں پہلے نمبر پر منتخب کی گئیں۔
اس کے علاوہ دیگر کتب جیسے’’اسلام و خشونت‘‘،’’پرسمان کثرت گرایی‘‘،’’تجلی عاشورا در ھنر ایران‘‘،’’جنبش ھای اسلام گرایی معاصر‘‘اور ’’حکیم اقلیم عشق‘‘ وغیرہ کو حوزہ علمیہ کی کتابِ سال اور یونیورسٹی کے حلقوں میں بہتر اثر کے عنوان سے منتخب کیا گیا ۔

News Code 5155

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha