دارالشفائے امام رضا(ع) ہاسپٹل میں نئی فارمیسی اور ریڈیولوجی مشین کا افتتاح

حضرت زینب(س) کی ولادت با سعادت اور نرسنگ ڈے کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے جوار میں واقع دارالشفائے امام رضا(ع) ہاسپٹل کی نئی فارمیسی اور ریڈیولوجی مشین کو آپریشنل کرنے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ٓستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مؤرخہ 7 نومبر2024 بروز جمعرات کو تجاری کمپلیکس قدس میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں  ملک کی فوڈ اینڈ ڈرگ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹرڈاکٹر سید حیدر محمدی،آستان قدس رضوی سے وابستہ  طبی ادارے  کے سربراہ اور رضوی  ہاسپٹل کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر محسن محور،آستان قدس رضوی کے میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے سی ای اوڈاکٹر مہدی سلطانی فر اور مشہد کی میڈیکل سائنس یونیورسٹی اور آستان قدس رضوی کے میڈیکل شعبے  کے عہدیداروں نے شرکت کی    
اس افتتاحی تقریب کے دوران ڈاکٹر محمدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یقینا اس نئی فارمیسی کے افتتاح سے زائرین ومجاورین کو طبی خدمات فراہم کرنے کی سطح میں مزید بہتری آئے گی۔
  آستان قدس رضوی کے میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر سلطانی فر نےکہا  کہ حرم امام رضا(ع) کے زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے دارالشفائے امام رضا(ع) کی فارمیسی میں بھی مریضوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے ،رواں سال کی پہلی ششماہی میں اوسطاً روزانہ کی بنیاد پر 1900 افراد اس فارمیسی کی خدمات سے مستفید  ہوتے رہے ہیں۔
انہوں نے   بتایا کہ نئی فارمیسی کو طبی مرکز کے سامنے والی عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے  جو کہ 200 مربع میٹر رقبے پر محیط ہے  ،اس نئی فارمیسی میں پندرہ  کاؤنٹر اور مریضوں کے بیٹھنے کے لئے 60 کرسیاں ہیں اس کے علاوہ دو اپوائنٹمنٹ مشینیں اور دو الیکٹرانک پیمنٹ مشینیں ہیں۔
انہوں نے  کہا کہ اس طبی مرکز کے لئے  ساڑھے پانچ ارب  تومان کے کریڈیٹ کے ساتھ جرمنی سے نئی ڈیجیٹل ریڈیالوجی مشین خریدی گئی ہے ۔
انہوں نے اس ریڈیالوجی مشین کے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تیز رفتار پروسیسنگ اور زیادہ تصاویر کو ذخیرہ کرنے اور کم ریڈی ایشن  جیسی خصوصیات اس مشین میں پائی جاتی ہیں ۔
انہوں نے اس طبی مرکز کی پانچ سو سالہ تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس طبی مرکز میں تشریف لانے والے زیادہ تر مریض اسے امام رضا علیہ السلام سے منسوب ہونے کی وجہ سے امید لے کر آتے ہیں کہ یہاں پر انہیں بہترین خدمات  دی جائیں گی۔

News Code 5058

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha