حضرت زینب(س) کی ولادت با سعادت اور نرسنگ ڈے کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے جوار میں واقع دارالشفائے امام رضا(ع) ہاسپٹل کی نئی فارمیسی اور ریڈیولوجی مشین کو آپریشنل کرنے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
مشہد مقدس کے امام رضا(ع) ہاسپٹل میں حرم امام رضا(ع) کے متولی اور نائب وزیر صحت کے توسط سے علاج و معالجہ اور امراض کی تشیخیص کے آٹھ منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ان منصوبوں کے لئے حرم امام رضا(ع) سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی کی جانب سے ۱۰۰ ارب تومان کی رقم مختص کی گئی ہے ،ان منصوبوں سے تمام افراد بشمول زائرین و مجاورین مستفید ہو سکیں گے۔
امام رضا(ع) ہاسپٹل کے طبی منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے دوران آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ حرم امام رضا(ع) کے انتظامات انجام دینے کے بعد دوسری اہم ترجیح صحت اور علاج و معالجہ کے میدان میں لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنا اور ان کی مشکلات کو حل کرنا ہے ۔