آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ   کی افغانستان کے علمائے کرام اورممتاز قرآنی شخصیات سے ملاقات

افغانستان کے علمائے کرام اور ممتاز قرآنی شخصیات کے ایک وفد نے آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کےسربراہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کےا دارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین مصطفیٰ فقیہ اسفند یاری نے اس ملاقات کے دوران اس ادارے کی اہم ترین پالیسیوں اور حکمت عملیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہماری ایک اہم ذمہ داری یہ ہے کہ اہلبیت(ع) کے چاہنے والوں کی خدمت کریں اوران کے لئے زیارت کو آسان بنائیں ،ہمارے پاس سہولیات محدود ہیں اورتوقعات زیادہ ہیں لہذا ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ مخیر حضرات کے تعاون سے فنڈ بینک اور فلاحی ادارے بنائے جائیں تاکہ دنیا بھر کے محبان اہلبیت(ع) کے لئے زیارت کو آسان بنانے کے ساتھ ان کے لئے زیارت کی سہولیات فراہم کر سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال وزارت خارجہ کے تعاون سے امام رضا (ع) قومی ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیاجس میں بین الاقوامی سطح کے زائرین کے مسائل حل کرنے پر زور دیا گیا،رواں سال اسی گروپ کی دوسری نشست آستان قدس رضوی کی میزبانی میں منعقد کی گئی

حجت الاسلام فقیہ اسفندیاری نے بتایا کہ اس وقت حرم امام رضا(ع) کے سب سے زیادہ زائرین پاکستان سے ہیں جو کہ اقتصادی لحاظ سے کم آمدنی والے ہیں اس لئے چند ایک تجاویز پیش کی گیں تاکہ پاکستانی زائرین کم سے کم اخراجات کے ساتھ امام رضا(ع) اور حضرت معصومہ(س) کی زیارت سے مشرف ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ممتاز طلباء و طالبات علوم اسلامی رضوی اور امام رضا(ع) یونیورسٹیوں کی اسکالر شپ سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔
صوبہ خراسان کے ادارہ ثقافت وارتباطات اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام باقری نے بھی اس ملاقات کے د وران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے دوست اور پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ قربت اور دوستی کومحسوس کرتے ہیں اور یہی احساس تما م غیرملکی اور محبّان اہلبیت (ع) افراد کے لئے دل میں رکھتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ سورہ مریم کی آیت نمبر۹۶ الہیٰ سنت کو بیان کر رہی ہے اور خداوند متعال ہمیں ایک ایسا راستہ دکھاتا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میں مقبولیت حاصل ہوتی ہے ۔

حجت الاسلام باقری نے اپنی گفتگو میں کہا کہ حضرت امام خمینی(رح) کو جیل میں ڈالا گیا اور جلا وطن کیا گیا لیکن خدا نے ان کی محبت کو لوگوں کے دلوں میں ڈال دیا،شہید سلیمانی بھی ایسے ہی ہیں خداوند متعال نے شہید سلیمانی کے پرچم کو پوری دنیا میں بلند کیا اور یہی خدا کی سنت اور روش ہے ۔

News Code 4481

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha