آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کےکتب خانوں کے سربراہ رضا رشید پور نے بتایا کہ دین، سماجیات ، قانون، تاریخ،جغرافیہ اور نفسیات کے موضوع پرمختلف کتابیں دی گئی ہيں
انہوں نے بتایا کہ ان کتابوں کا انتخاب متعلقہ مرکز کی درخواست کی بنیاد پرکیا گیا.
انہوں ںے کتابوں کو ہدیہ کئے جانے کے اقدامات کو رضوی موبائل لائبریری کی انفردی اور تنظیمی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کے کتب خانوں کو ہمیشہ لوگوں کی جانب سے کتابیں بطور ہدیہ موصول ہوتی رہیں ہیں اور اسی طرح مختلف آرگنائزیشنز، اداروں اور ثقافتی مراکز کی جانب سے بھی جوکتابیں امانت کے طور پر رضوی کتب خانوں کو دی جاتیں ہيں اس عمل پر بھی آستان قدس رضوی خاص توجہ دیتا ہے
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برسوں میں بھی کئی بار افغانستان کے علمی و دینی مراکز کو مختلف کتابیں بطور ہدیہ یا امانت کے طور پر ارسال کی گئی ہیں .
انہوں نے بتایاکہ آستان قدس رضوی کے موبائل کتب خانوں کی جانب سے گذشتہ چند برسوں کے دوران ۹ ہزار سے زائد کتب افغانستان کے مختلف علمی مراکز منجملہ افغانستان کی اشراق یونیورسٹی،تبیان کلچرل انسٹیٹیوٹ،سید الشہداء فلاحی انسٹیٹیوٹ کو بطورہدیہ دی گئي ہيں
آپ کا تبصرہ