پاکستان کے علمائے اہلسنت کا ایک  قافلہ  حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف

حنفی مسلک سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے ۴۳ علمائےاہلسنت کا ایک قافلہ آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی میزبانی میں حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوا۔

 آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس قافلے میں شامل اہلسنت علمائے کرام نے زیارت امام رضا(ع)سےشرفیاب ہونے کے ساتھ ساتھ  آستان قدس رضوی کےادارہ غیرملکی زائرین کے شعبہ زائرین اردو زبان کے زیر اہتمام  منعقد کئے گئے پروگراموں میں بھی شرکت کی  

حرم امام رضا(ع) کے مہمانسرائے غدیر میں ناشتہ کا اہتمام اور رواق غدیر میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گيا منقبت خوانی اور  تقاریر کے پروگرام بھی منعقد ہوئے بعد ازاں مہمانوں کو   متبرک تحائف سے بھی نوازا گیا

اس کے علاوہ اس قافلے نے آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن اور رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اوران علمی مراکز کی  علمی و تحقیقاتی مراکز کی سرگرمیوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔

مآخذ: آستان نیوز
News Code 379

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha