آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ’’پیامبر اعظم؛اتحاد و اقتدار کا مظہر‘‘ کے موضوع پر حرم امام رضا علیہ السلام کے قدس ہال میں علمائے اہلسنت کا اجلاس منعقد ہوا۔
آستان قدس رضوی کی کاوشوں سے حرم امام رضا(ع) کے قدس ہال میں خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ(ص) کی رحلت کے موقع پر ’’پیامبر اعظم؛ امت کے اتحاد اور اقتدار کا مظہر‘‘ کے عنوان سے اجلاس منعقد ہوا جس میں 700 سے زائد علمائے اہلسنت نے شرکت فرمائی۔
ہندوستان میں تعینات رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندےنےبتایا کہ ہر سال ہندوستان سے ڈیڑھ لاکھ زائرین حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے اہلسنت علماء و زائرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اربعین امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات اور ثقافت،ایثارومحبت،ہمدردی اور اتحاد و یکجہتی پر مشتمل ہے ،آج ہمیں اربعین کی وحدت بخش ثقافت کو امت مسلمہ میں فروغ دینے اور جاری رکھنے کی ضرورت ہے اس لئےاگرچہ اربعین ملیین مارچ ختم ہو گیا ہے لیکن اس ثقافت کو ہرگز ختم نہیں ہونا چاہئے۔
حنفی مسلک سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے ۴۳ علمائےاہلسنت کا ایک قافلہ آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی میزبانی میں حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوا۔