امام رضا(ع) ہاسپٹل میں آستان قدس رضوی کے ۸ طبی منصوبوں کا افتتاح

مشہد مقدس کے امام رضا(ع) ہاسپٹل میں حرم امام رضا(ع) کے متولی اور نائب وزیر صحت کے توسط سے علاج و معالجہ اور امراض کی تشیخیص کے آٹھ منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ان منصوبوں کے لئے حرم امام رضا(ع) سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی کی جانب سے ۱۰۰ ارب تومان کی رقم مختص کی گئی ہے ،ان منصوبوں سے تمام افراد بشمول زائرین و مجاورین مستفید ہو سکیں گے۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ان منصوبوں کی افتتاحی تقریب  بروز جمعہ تین شعبان المعظم حضرت امام حسین(ع) کی ولادت با سعادت کے موقع پرمنعقد ہوئی ،اس دوران حرم امام رضا(ع) کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے اوقاف اور عطیات سے خریدی گئی عمارتوں    کا دورہ کیا اور انہیں مشہد کی میڈیکل  یونیورسٹی کی جانب سے مریضوں خاص طور پر پسماندہ علاقوں کے افراد کو دی جانے والی خدمات کے حوالے سے تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا۔

بانجھ پن کے علاج سے لے کرکینسر کی تشخیص اور علاج کے مرکز کا افتتاح

ان منصوبوں میں سے ایک منصوبہ ؛بانجھ پن کے علاج کے لئے مرکز میلاد کی تعمیر اور اسے علاج و معالجہ کے وسائل سے لیس کرنا ہے ،یہ مرکز پندرہ سو مربع میٹر رقبہ پر تین منزلہ عمارت کی صورت میں ۱۵ ارب تومان کی سرمایہ کاری سے تعمیر کیا گیا ہے جس میں تین آپریشن  روم اور  جدید طبی وسائل شامل ہیں،ایک اندازے کے مطابق اس مرکز میں سرکاری ریٹ پر روزانہ پندرہ بانجھ جوڑوں کا علاج کیا جاتا ہے ۔

اس منصوبہ کے علاوہ ریڈیو تھراپی کے لئے (Brachytherap) جدید مشین،کینسر کے علاج کی شبہیہ سازی کے لئے (CTسمولاٹور) مشین اور کینسر کے آپریشن کے لئے روم کی تعمیر بھی ایسے تین منصوبے تھے جومکمل کئے جا چکے ہیں،Brachytherap کی مشین کینسر کے علاج کی جدید ترین مشین ہے اور CT سمولاٹور مشین کے ذریعہ کینسر کے مریضوں کی تشخیص اور علاج کا کام انجام دیا جاتا ہے ان تین منصوبوں کے لئے آستان قدس رضوی کی جانب سے ۵۶ ارب تومان کی رقم فراہم کی گئی تھی۔

 Interventional Cardiology آپریشن روم کی ۱۰۰ مربع میٹر پر تعمیراور اس کام کے لئے ۱۷ارب تومان کی مالی رقم فراہم کرنا،رضوی ہاسپٹل کی جانب سے امام رضا(ع) ہاسپٹل کو عطیہ کی جانے والی آنجیو گرافی کی مشین،ہیماٹولوجی ڈیپارٹمنٹ اور طبی عملہ کے لئے مخصوص روم کی تعمیر،تعلیمی وسائل کی خریداری اور سانس و عفونت کے مریضوں کو ایڈمٹ کرنے کے لئے آٹھ روم  کی تعمیر   امام رضا (ع) ہاسپٹل کے جدید  منصوبے ہیں جنہیں آستان قدس رضوی کی جانب سے ۱۰۰ ارب سے زائد مالی امداد سے تعمیر کیا گیا ہے ۔

آستان قدس رضوی کی امداد کو نائب وزیر صحت کی جانب سے سراہا گیا

اس  افتتاحی تقریب کے دوران نائب وزیر صحت نے آستان قدس رضوی کے متولی  کی صحت اور علاج کے شعبہ پر خصوصی توجہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کینسر اور بانجھ پن کے علاج کے لئے آستان قدس رضوی کی جانب سے امام رضا(ع) ہاسپٹل کو دی جانے والی امداد قابل تعریف ہے ۔

نائب وزیرصحت  ڈاکٹر سعید کریمی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شہر مشہد مقدس علمی لحاظ سے طب کے میدان میں بہت اہمیت کا حامل ہے ،کہا کہ مشہد کی میڈیکل آف سائنس یونیورسٹی میں بہت سارے دانشور تعلیمی، تحقیقاتی اور علاج و معالجہ کی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ کثیر تعداد میں مراجعہ کرنے والے مریضوں کی وجہ سے جو کہ مختلف بیماریوں جیسے بانجھ پن اور کینسر وغیرہ میں مبتلا ہیں ان کے علاج و معالجہ اورامراض کی تشخیص کے لئے طبی وسائل کی فراہمی بہت ہی اہم مسئلہ  ہے بعض طبی وسائل بہت خاص اور مہنگے ہیں جن کو فراہم کرنے کے لئے  وزارت صحت کے پاس اتنے زیادہ مادی و مالی وسائل موجود نہیں ہیں۔

آستان قدس رضوی کی جانب سے بانجھ پن اور کینسر کی تشخیص اور علاج کے لئے خصوصی خدمات

نائب وزیر صحت نے آستان قدس رضوی کی جانب سے امام رضا(ع) ہاسپٹل کو فراہم کی جانے والی مالی امداد کو سراہاتے ہوئے کہا کہ Brachytherapاور آنجیوگرافی کی دونوں مشینیں امام رضا(ع) ہاسپٹل کے لئے بہت ضروری تھیں جنہیں آستان قدس رضوی کے تعاون سے خریدا گیا تاکہ انہیں استعمال کرنے والے مریض امام روؤف کی برکات سے مستفید ہو سکیں۔

ڈاکٹر کریمی نے آبادی میں کمی اور ملک میں بانجھ پن  کے بڑھتے ہوئے بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہر مشہد مقدس میں بانجھ پن کے بہت سارے مراکز سرگرمیان انجام  دے رہے ہیں  لیکن مراجعہ کرنے والے افراد کی کثیر تعداد اور بانجھ پن کے علاج کے لئے بھاری اخراجات کی وجہ سے اس شہر میں  بانجھ پن کے علاج کے لئےمزید  مرکز کی ضرورت تھی ،اس چیز کو مدّ نظر رکھتے ہوئے آستان قدس رضوی کے متولی کے تعاون سے امام رضا(ع) ہاسپٹل میں سرکاری ریٹ پر بانجھ پن کے میلاد مرکز کا افتتاح کیا گیا ،انشاء اللہ حضرت ثامن الحجج(ع) کے مجاورین اس مرکز سے استفادہ کریں گے۔

پڑوسی صوبوں کے مریض بھی ان خدمات سے مستفید ہو سکتے ہیں

مشہد مقدس کی میڈیکل  یونیورسٹی کے وائس چانسلر   محمد علی کیانی نے ملک کے دو اہم مسائل بانجھ پن اور کینسر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشہد مقدس کے سرکاری ہاسپٹل بانجھ پن کے مکمل علاج  کے وسائل اور مشینوں سے لیس نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ آستان قدس رضوی کے تعاون سے امام رضا(ع) ہاسپٹل میں  بانجھ پن کے میلاد مرکز کے افتتاح سے بہت خوش ہیں اور مجھے یقین ہے کہ اس نیک اقدام سے بانجھ پن کے علاج کے میدان میں مشہد مقدس میں اچھی ترقی آئے گی۔

انہوں نے آستان قدس رضوی کے متولی کی صحت اور علاج و معالجہ کے میدان میں خصوصی توجہ کو سراہاتے ہوئے کہا کہ بانجھ کا میلاد مرکز جو امام رضا(ع) کی موقوفات سے بنا ہے یقیناً مشہد مقدس اور پڑوسی صوبوں کی عوام کے لئے باعث برکت ہوگا۔

آستان قدس رضوی کے متولی کی امام رضا(ع) موقوفاتی ہاسپٹل کی خدمات کو بہتر بنانے پر زور

اس افتتاحی تقریب کے دوران امام رضا(ع) ہاسپٹل کے سربراہ   ڈاکٹر محمود شبستری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کے متولی کی جانب سے امام رضا(ع) موقوفاتی ہاسپٹل کی سہولیات اور وسائل کو عوام کے لئے خاص طور پر کم درآمد اورغریب افراد کے علاج ومعالجہ کے لئے معیاری بنانے پر زور دیا گیا  اور اسی سلسلے میں امام رضا(ع) ہاسپٹل میں علاج و معلاجہ اور طبی تعلیم کے آٹھ منصوبوں کی رقم امام رضا(ع) کی نورانی بارگاہ کے شعبہ نذورات و عطیات سے ادا کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ امام رضا(ع) ہاسپٹل صحت اور علاج کے میدان میں آستان قدس رضوی کا گرانقدر موقوفاتی ادارہ ہے یہ ہاسپٹل مریضوں کو ایڈمٹ کرنے کی تعداد کے حوالے سے ملک کا سب سے بڑا سرکاری ہاسپٹل ہے ۔

مآخذ: آستان نیوز
News Code 374

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha