برازیل کا جوان حرم امام رضا (ع) میں مشرف بہ اسلام

رجب المرجب کے مبارک ماہ میں حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام میں ایک برازیلی ۳۵ سالہ آرٹسٹ جوان نے شہادتیں پڑھ کر دین اسلام قبول کر لیا ہے۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، رجب المرجب کے مبارک ماہ میں حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام میں ایک برازیلی ۳۵ سالہ آرٹسٹ جوان نے شہادتیں پڑھ کر دین اسلام قبول کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، برازیلی آرٹسٹ نے تحقیق اور ریسرچ کے بعد، حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام کے شعبۂ ادیان و مذاہب کے اسکالر سے سؤال و جواب کے بعد دین اسلام کو قبول کر لیا ہے۔

برازیلی آرٹسٹ نے اسلام قبول کرنے کے بعد رضا نام اپنے لئے انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے اسلام قبول کرنے کی دلیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت طلبی ایک ضروری شئی ہے اور مجھے یہ دین اسلام میں میں ملی۔

مسلمان ہونے والے برازیلی جوان نے کہا کہ میری فیملی مسیحی ہے اور مجھے یہ بات تحقیق سے معلوم ہوئی کہ ہمارے آباؤ و اجداد مراکش میں قیام کے دوران مسلمان تھے اور اس چیز نے مجھے اسلام کے بارے میں تحقیق کرنے میں زیادہ مدد کی۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ برازیلی مسلمان ہونے والے جوان آرٹسٹ کو آستانہ قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کے سربراہ کی جانب سے قرآن مجید کی ایک جلد اور دیگر ثقافتی اور اسلامی مواد تحفتاً پیش کئے گئے۔

News Code 3493

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha