آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس سلسلے میں امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کے اسسٹنٹ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کےریفرنس ڈیٹا بیس مرکز( ISC_JCR) کے تازہ ترین جائزے میں جس میں ملک کے علمی و تحقیقی مطبوعات اور جرائد کا جائزہ لیا گیا اس میں تحقیقی جریدہ خراسانِ بزرگ کے درجے میں بہتری آئی اور اسے آرٹس اور ہیومینٹیز کے شعبے میں Q1 کا درجہ دیا گیا۔
علمی جرائد کی درجہ بندی کا سیسٹم
ڈاکٹر قاسم صادقی بجستانی نےبتایا کہ عالم اسلام کے ریفرنس ڈیٹابیس مرکز کے تازہ ترین جائزے میں اس مرکز میں موجود تین ہزار977 جرائد میں سے فقط ایک ہزار911 جرائد کو درجہ بندی کے سیسٹم میں شامل کیا گیا جن میں سے 682 جرائدکوپہلے چوتھائی حصے میں Q1 کا درجہ دیا گیا ، دوسرے چوتھائی حصے میں851 جرائد کو Q2 کا درجہ دیا گیا،تیسرے چوتھائی حصے میں 910 جرائد کو Q3 اور چوتھے چوتھائی حصے میں294 جرائد کوQ4 کا درجہ دیا گیا۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تحقیقی جریدہ خراسانِ بزرگ نے ’’آرٹ اینڈ ہیومینیٹیز‘‘ کے شعے میں چوتھائی کے پہلے حصے یعنی Q1 کا درجہ لیا اور ’’سوشل سائنسز‘‘ کے شعبے میں چوتھائی کے دوسرے حصے یعنی Q2 کا درجہ حاصل کیا۔
جناب صادقی بجستانی نے بتایا کہ مختلف جرائد کی درجہ بندی Q کے ساتھ انجام دی جاتی ہے اوردرجہ بندی کے اس سیسٹم میں 4 مختلف درجے ہیں جن میں سے Q1 سب سے اہم درجہ ہے اور جو جرائد Q1 کا درجہ حاصل کرتے ہیں وہ علمی لحاظ سے زیادہ معیاری اور معتبر ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ اس تحققیی جریدہ نے تازہ ترین جائزے اور درجہ بندی میں وزارت علوم،تحقیق اور ٹیکنالوجی سے گریڈ’’ب‘‘ حاصل کیا ہے اس کے علاوہ بہت سارے معتبرقومی اور بین الاقوامی ڈیٹا بیس مراکز میں بھی شامل ہے جن میں’’DOAJ‘‘،’’MIAR‘‘،’’ISC‘‘،’’MAGIRAN‘‘،’’NOORMAGS‘‘،’’SID‘‘،’’GOOGLE-SCHOLAR‘‘،’’ACADEMIA‘‘ اور ’’RESEARCHGATE‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔
خراسانِ بزرگ سے متعلق مطالعات میں علمی مرجعیت
انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع)کے شعبہ ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کے اسسٹنٹ نے بتایا کہ یہ سہ ماہی جسے چودہ سالوں سے لگاتار شائع کیا جارہا ہےایران کا واحد معتبر علمی جریدہ ہے جو خراسانِ بزرگ کی تہذیب سے متعلق مطالعات اور تحقیق پر مرکوز ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سہ ماہی افغانستان، ترکمنستان،ازبکستان،تاجیکستان،قرقیزستان اورروس کے دانشوروں سمیت مغربی ممالک کے مستشرقین کے علمی مضامین کی اشاعت کے لئے ایک مناسب پلیٹ فارم ہے۔
آپ کا تبصرہ