آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب ڈائریکٹراور مقدس مقامات اور مزارات کے ساتویں اجلاس کے سیکرٹری جنرل نے آستان نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مؤرخہ 18 دسمبر2024 بروز بدھ کو صبح نو بجے سے لے کر عصر دو بجے تک اس اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں حج و زیارت کے امور میں تعینات ولی فقیہ کے نمائندے،فلاحی امور اور ادارہ اوقاف کےسماجی و ثقافتی نائب اور دیگر چند ایک سربراہان اور دانشوروں نے شرکت فرمائی ۔
انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس کی دوسری ابتدائی نشست مؤرخہ17 دسمبر بروز منگل کو منعقد کی گئی،البتہ اس اجلاس کی پہلی نشست ایران کے شہر قم میں منعقد کی گئی تھی۔
انہوں نے اس اجلاس کے شرکاء کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس مقامات اور مزارات میں سے مشہد مقدس سے آستان قدس رضوی،قم سے آستان مقدس حضرت فاطمہ معصومہ(س)،شیراز سے آستان مقدس حضرت احمد بن موسیٰ،شہر ری سے آستان مقدس حضرت عبد العظیم حسنی(ع) اور قم سے آستان مسجد مقدس جمکران کے متولیان اس اجلاس کے اراکین ہیں۔
حجت الاسلام والمسلمین فقیہ اسفندیاری نے مزید یہ بتایا کہ ملکی فلاحی امور اور ادارہ اوقاف جوکہ امامزادوں کے امور کی سرپرستی کرتا ہے اور اسی طرح حج و زیارت کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے بھی اس اجلاس کے دیگر اراکین میں شامل ہیں۔
انہوں نے اس اجلاس کے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کا پہلا دورہ آستان قدس رضوی کی میزبانی میں 2018 میں مشہد مقدس میں منعقد کیا گیا ، دوسرا دورہ شیراز میں آستان مقدس احمد بن موسیٰ کی میزبانی میں ، تیسرا دورہ آستان مقدس حضرت فاطمہ معصومہ(س) کی میزبانی میں قم میں، چوتھا اور پانچواں دورہ 2020 اور 2021 کے دوران آستان قدس رضوی اور آستان مقدس حضرت عبد العظیم حسنی کی میزبانی میں مشہد اور قم میں منعقد کیا گیا، چھٹا دورہ 2022 میں امورحج و زیارت میں ولی فقیہ کے نمائندے کی میزبانی میں قم میں منعقد کیا گیا۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تیسری دفعہ آستان قدس رضوی کی میزبانی میں اس ساتویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے اور اس اجلاس کی سرپرستی آستان مقدس امام رضا(ع) کا متولی آیت اللہ مروی کر رہے ہیں۔
حجت الاسلام فقیہ اسفندیاری نے بتایا کہ اس اجلاس کو تین حصوں میں منعقد کیا گیا ہے جس کا پہلہ حصہ جو کہ گذشتہ ایک سال میں دیئے گئے اقدامات اور کارکردگی رپورٹ کے لئے مختص تھی،دوسرا حصہ جو کے اجلاس کے سیکریٹریٹ اور مقدس مقامات میں ہونے والی تبدیلیوں سے مخصوص تھا اور تیسرا حصہ زیارت کو آسان بنانے اور زیارت میں بہتری لانے کے جدید آلات کے استعمال خصوصاً مصنوعی ذہانت کے استعمال کے بارے میں آراء کا تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ اس اجلاس کے دوران آستان قدس رضوی کے متولی آیت اللہ احمد مروی،آستان مقدس حضرت معصومہ(س) کے متولی آیت اللہ سعیدی،آستان مقدس احمد بن موسیٰ(ص) کے متولی حجت الاسلام کلانتری،آستان مقدس حضرت عبدالعظیم حسنی(ع) کے متولی حجت الاسلام قاضی عسکر،آستان مسجد مقدس جمکران کے متولی حجت الاسلام اجاق نژاد اور ولی فقیہ کے امور حج و زیارت میں نمائندے حجت الاسلام نواب نے خطاب کیا۔
واضح رہے کہ اجلاس کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے حجت الاسلام والمسلمین فقیہ اسفند یاری نے اجلاس کے دوران ترقیاتی تبدیلیوں اور ساتویں اجلاس کے اہم اقدامات پر خطاب کیا۔
انہوں نے اپنی اس گفتگو کے دوران امید ظاہر کی کہ ساتواں اجلاس اپنے متعین اہداف،موضوعات اور پالیسیوں کے حصول کے لئے قابل قدر اقدامات انجام دےگا۔
آستان قدس رضوی کی میزبانی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس مقامات اور مزارات کے متولیوں کا ساتواں اجلاس ’’مقدس مقامات ؛ علم و روحانیت کے مراکز‘‘ کے موضوع پر منعقد کیا گیا۔
News Code 5361
آپ کا تبصرہ