آستان قدس رضوی کے تجربات کو ملک کے تمام مقدس مقامات کے لئے منتقل کرنے کی ضرورت ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس مقامات اور مزارات کے متولیوں کا ساتواں اجلاس آستان قدس رضوی کی میزبانی میں اور’’مقدس مقامات علم و روحانیت کے مراکز‘‘ کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یہ اجلاس مؤرخہ18 دسمبر 2024 بروز بدھ کو حرم امام رضا(ع) میں منعقد کیا گیا جس میں آستان قدس رضوی کے متولی آیت اللہ احمد مروی،حرم حضرت معصومہ(س) کے متولی آیت اللہ سید محمد سعیدی،حرم حضرت عبد العظیم حسنی(ع) کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سید علی قاضی عسکر،مسجد مقدس جمکران کے متولی حجت الاسلام والمسلمین علی اکبر اجاق نژاد،آستان مقدس شاہ چراغ کے متولی حجت الاسلام والمسلمین کلانتری اور چند ایک سربراہان اور دانشوروں نے شرکت فرمائی۔
آستان مقدس حضرت احمد بن موسیٰ الکاظم(شاہ چراغ) کے متولی نے اس اجلاس کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سرگرمیوں میں ہم آہنگی، تجربات کی منتقلی اور معاشرے کی روز مرّہ ترجیحات پر توجہ دینا اس اجلاس کے مقاصد میں سے ہیں۔
مسجد مقدس جمکران کے متولی حجت الاسلام والمسلمین اجاق نژاد نےخظاب کرتے ہوئے  کہا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ تجربات کا تبادلہ کرنا چاہئے خاص طور پر آستان قدس رضوی کے تجربات کو تمام مقدس مقامات تک منتقل کیا جانا چاہئے ۔
اجلاس کو جاری رکھتے ہوئے آستان مقدس عبد العظیم حسنی(ع) کے متولی حجت الاسلام والمسلمین قاضی عسکر نے گفتگو کی اور کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کئ بار سفارش کی ہے ثقافتی اور مذہبی پروگراموں کو جوانوں کے لئے پرکشش اور جاذب بنایا جائے ، اس لئے ہم مختلف پروگراموں کے ذریعہ نوجوان نسل کو ترغیب دلا رہے ہیں تاکہ وہ جوش و خروش کے ساتھ مزارات پر حاضر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے اجلاس منعقد کرنے کی ضرورت ہے جن کے ذریعہ تجربات،تحقیقات اور آئند نگری سے متعلق افکار کو منتقل کیا جا سکے ۔
حجت الاسلام والمسلمین قاضی عسکر نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو معاشرے کے موجودہ مسائل کا ایک اہم مسئلہ جانتے ہوئے کہا کہ اس مسئلہ پر بات چیت کرنا کہ مقدس مقامات مصنوعی ذہانت سے کون کون سے کام انجام دے سکتے ہیں تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں بہت ضروری ہے ۔
انہوں نے اس طرح کے اجلاس کے انعقاد کو منفرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کے بعد تمام مقدس مقامات کو متولیوں کے ذریعہ چلایا جارہا ہے اور ہر مقدس مقام کا متولی حالات و شرائط کی وجہ سے خاص تجربات کا حامل ہے ، اس لئے ضروریہے کہ وقتاً فوقتاً مقدس مقامات کے متولی اکھٹے ہوں  اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں۔

News Code 5374

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha