صوبہ خراسان رضوی میں واقع وزارت امور خارجہ کے دفتر کے سربراہ محترم ڈاکٹر احمد معصومی فر نے علاقائی اور عالمی منڈیوں میں غذائی مصنوعات کے حوالے سے روابط کو فروغ دینے اور برآمدات کو بڑھانے کے تناظر میں رضوی فوڈ انڈسٹریز کمپنی کی پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے مقصد سے اس کمپنی کا دورہ کیا۔
آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے وزارت خارجہ میں امام رضا(ع) ورکنگ گروپ کی تشکیل اور ان کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ تمام متولیوں کی باہمی ہم آہنگی کے ساتھ امام رضا(ع) ورکنگ گروپ کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے زیارت سے متعلق سفارت کاری کو مضبوط بنایا جائے۔
آستان قدس رضوی کے متولی نے وزیر خارجہ سے درخواست کی کہ دنیا بھر سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے چاہنے والوں کو مشہد مقدس کے سفر کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں.