سالانہ ایک لاکھ خادموں کو حرم امام رضا(ع) میں خدمت کی توفیق

روضہ منورہ امام رضا علیہ السلام کے سربراہ اعلیٰ نے آٹھویں امامؑ کی نورانی بارگاہ میں خدمت فراہم کرنے والے پلیٹ فارمز کی تعداد میں اضافہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ ایک لاکھ خادموں کو حرم امام رضا(ع) میں خدمت کرنے کی توفیق حاصل ہے۔

عتبه نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا(ع) کے خادموں کی ایک میٹنگ میں جناب مصطفی فیضی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چند سال پہلے تک حرم امام رضا(ع) میں خدمت  کرنے کے عناوین کی تعداد ۱۰ کے قریب تھی لیکن آج تقریباً۵۸ عناوین کے تحت ایک لاکھ  سے زائد خادم خدمت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

جناب فیضی نے روضہ منورہ امام رضا(ع) میں پورا سال مختلف مناسبتوں پر خدمت کے فرائض انجام دینے والے خادموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایّام نوروز کی چھٹیاں،عشرہ کرامت اور ماہ صفر کا آخری عشرہ جو کہ تقریبا ً آٹھ مہینے کے عرصہ پر مشتمل ہے ،اس عرصہ کے دوران  حرم امام رضا(ع) کے خادم  زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرتے ہیں اور خدمت کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری و ساری رہتا ہے ۔

 روضہ منورہ امام  علی رضا(ع) کے سربراہ اعلیٰ نے اپنی گفتگو کے آغاز میں غاصب صیہونی حکومت کے ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم شیطان بزرگ اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے کئے جانے والے  انسانی تاریخ کے سب سے زیادہ ظلم وجرائم کو رقم ہوتے  دیکھ رہے ہیں  اور بدقسمتی سے انسانی حقوق کے دعویدار اور دہشت گردوں کی حامی مغربی حکومتیں اس ظلم و بربریت پر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں۔

جناب فیضی نے کہا کہ خداوند متعال کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آج مزاحمتی تحریک اتنی مضبوط ہوچکی ہے کہ اسے براہ راست کسی بھی ہتھیار یا حمایت کی ضرورت نہیں ہے ،حماس کی یہ قابل فخر تحریک انقلاب اسلامی سے متاثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مظلوموں کی فتح اور کامیابی کا وعدہ خدا نے دیا ہے اور انشاء اللہ خدا کے فضل و کرم سے عنقریب غاصب صیہونی حکومت کو شکست کا سامنا ہوگا۔

یہاں یہ بات قابل توجہ ہے کہ اس میٹنگ کے دوران  حرم امام رضا(ع) کے چند خادموں نے بھی خدمت کی مقدار اور معیار کو بہتر بنانے کے لئے اپنے اپنے خیالات،نکات اور تجاویز پیش کیں۔

News Code 2562

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha