غزه
-
عراق میں منعقدہ سلمان فارسی کانفرنس میں آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب کا خطاب
آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب نے اپنے خطاب کے دوران ولایت پذیری اورامام زمانہ(عج) کی اطاعت کو سلمان فارسی(رہ) کی زندگی کے اہم ترین عناصر قرار دیئے۔
-
حرم امام رضا(ع) میں ’’شہید القدس‘‘ کانفرنس کا انعقاد
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی کاوشوں سے حرم امام رضا(ع) میں ’’شہید القدس‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
-
تیسری بین الاقوامی کانگریس امام رضا(ع) اور عصری علوم میں متعدد علمی مراکز کی شمولیت
تیسری بین الاقوامی کانگریس امام رضا(ع) اور عصری علوم کی افتتاحی تقریب بروز منگل مؤرخہ۱۹ دسمبر۲۰۲۳ کوامام ررضا(ع) یونیورسٹی میں منعقد کی گئی جس میں دینی مدارس اور یونیورسٹیوں کے ۸۰ علمی مراکز نے شرکت کی۔
-
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے انعقاد کا مقصد قرآنی بنیادوں پر عدل و انصاف کا قیام ہے
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے جنرل سیکرٹری نے کانگریس کے پانچویں دورے کے ماٹو یا شعار’’عدالت سب کے لئے،ظلم کسی پر نہیں‘‘ کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ موجود حالات میں عدل و انصاف کے قیام اورحقیقت کے حصول کے لئے باہمی ہمفکری کرنا اورعدل وانصاف پر مبنی نظریات اورطرز عمل کو فروغ دینا،عدل وانصاف کے موضوع میں قرآن کو محور و مرکز بنانا،ظلم اور سماجی امتیازات کے خاتمے کا راستہ تلاش کرنا اور امام رضا(ع) کے توحیدی اور عدل وانصاف کے فروغ پر مبنی افکار و نظریات کے تحت تمام افکار و نظریات کو یکجا کرنااس کانگریس کےانعقاد کے اہم ترین اہداف و مقاصد ہیں۔
-
حرم امام رضا(ع) میں دنیا کے سب سے پرانے قرآنی نسخے سے نقاب کشائی
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے کہا کہ دنیا کے سب سے پرانے قرآنی نسخے کا حرم امام رضا(ع) میں ہونا ،قرآن و عترت کے مابین پیوند اور تعلق کا مظہر ہے ۔
-
انڈونیشیا سے پروفیسروں کے ایک وفد کی آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی ادارے کے نائب سربراہ سے ملاقات
انڈونیشیا کی مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسروں اور دانشوروں کے سات رکنی وفد نے آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی ادارے کے نائب سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
مشہد مقدس میں غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں بین الاقوامی شعری نشست کا انعقاد
غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں جہاں پورے ایران میں مختلف فنی اور ادبی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہیں مشہد کے فلسطین اسکوائر (میدان فلسطین) میں’’طوفان واژہ ھا‘‘(لفظوں کا طوفان) کے عنوان سے عظیم الشان شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔
-
حرم امام رضا(ع) میں ’’من القدس الی القدس‘‘ کے عنوان سے آرٹ تقریب کا آغاز
غزہ کی بی دفاع اور مظلوم عوام کی حمایت اور مدد کے لئے حرم امام رضا(ع) میں آستان قدس رضوی کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کی کاوشوں سے ’’من القدس الی القدس‘‘( قدس سے قدس تک) کے عنوان سے آرٹ تقریب کا آغاز کیا گیا ہے ۔
-
سالانہ ایک لاکھ خادموں کو حرم امام رضا(ع) میں خدمت کی توفیق
روضہ منورہ امام رضا علیہ السلام کے سربراہ اعلیٰ نے آٹھویں امامؑ کی نورانی بارگاہ میں خدمت فراہم کرنے والے پلیٹ فارمز کی تعداد میں اضافہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ ایک لاکھ خادموں کو حرم امام رضا(ع) میں خدمت کرنے کی توفیق حاصل ہے۔
-
حجت الاسلام مروی؛
فلسطینیوں کی مظلومیت اوراسرائیلی ظلم و بربریت کا اسکینڈل برملا کرنا میڈیا پرسنز اورفنکاروں کی ذمہ داری ہے
آستان قدس رضوی کے متولی نے موجودہ حالات میں فلسطینی عوام کی مظلومیت اور اسرائیل و امریکہ کے ظلم و بربریت کے اسکینڈل کو برملا کرنے اور اس سلسلے میں بیداری پیدا کرنے کو میڈیا پرسنز،فنکاروں اوراہل قلم کی اہم ترین ذمہ داری قرار دیا۔